شجر کاری مہم ،گورنمنٹ بوائز مڈل سکول چوکی میں شاندار تقریب

گورنمنٹ بوائز مڈل سکول چوکی میں شجر کاری و داخلہ مہم کے سلسلے میں ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا

سماہنی(کشمیر ایکسپریس نیوز)گورنمنٹ بوائز مڈل سکول چوکی میں شجر کاری و داخلہ مہم کے سلسلے میں ایک پروقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس نے تعلیمی و ماحولیاتی شعور کو مزید اجاگر کیا۔
اس تقریب میں علمی، ادبی اور سرسبز پاکستان کے عزم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے معزز مہمانانِ گرامی کی شرکت باعثِ افتخار رہی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر راجا شفیق اصغر ڈپٹی ڈی ای او چودھری حبیب الرحمٰن، رینج آفیسر سماہنی، ریٹائرڈ صدر معلمین ادارہ ہذا عبد الرزاق، محترم انور راؤ ، پرنسپل انٹر کالج چوکی محترم سعید اور دیگر معزز شخصیات نے اپنی موجودگی سے تقریب کو رونق بخشی۔شرکاء نے کہاکہ تقریب کے کامیاب انعقاد کا سہرا صدر معلم ادارہ ہذا محترم عبد الرحمٰن چودھری اور ان کے مخلص و محنتی اساتذہ کے سر جاتا ہے، جنہوں نے قلیل وقت میں ایک یادگار تقریب کا اہتمام کیا۔
پروگرام کا آغاز حسبِ روایت تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس نے روح کو تازگی بخشی، اس کے بعد نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی گئی، جس نے ماحول کو نورانی کر دیا۔ طلبہ نے پی ٹی شو اور جمناسٹک کے مظاہرے پیش کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا اور حاضرین سے داد وصول کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.