سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کے مغلیہ کارڈن میں میگنولیا گرینڈی فلورہ کا پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ ہاؤس کے مغلیہ کارڈن میں میگنولیا گرینڈی فلورہ کا پودہ لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کرتے ہوۓ کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلئے زیادہ سے زیادہ پودے لگانا ضروری ہیں،
موسمیاتی تبدیلی موجودہ وقت میں سب سے بڑا چیلنج ہے،لیڈر آف اپوزیشن نے ایک گھنٹا 21 منٹس کی تقریر کی، لیڈر آف اپوزیشن باہر جا کر میڈیا سے کہتے ہیں مجھے بات کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، کیا یہ کھلا تضاد نہیں ہے۔
اپوزیشن دس منٹ کے لیے ایوان میں آتی ہے اس کے بعد احتجاج کر کے چلی جاتی ہے، اپوزیشن کو عوامی مسائل کے حل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے،ایوان کو قانون اور پارلیمانی رویات کے مطابق چلاؤں گا
اپوزیشن پارلیمنٹ کو جعلی کہتی ہےکیا جعلی پارلیمنٹ میں لیڈر آف اپوزیشن، چیئرمین پی اے سی، قائمہ کمیٹیوں کے چیئر پرسنز کے عہدے، تنخواہیں اور دیگر مراعات لینا جائز ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ہر مسئلے کا حل مذاکرات میں ہے، مذکرات کے ذریعے مل بیٹھ کر فیصلے ہوتے ہیں مذکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں،

Comments are closed.