پاکستان میں حج کے اخراجات دیگر ممالک سے کم ہیں، محمد یوسف 

پاکستان میں حج کے اخراجات خطے کے دیگر ممالک سے کم ہیں، محمد یوسف

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے پاکستان میں حج کے اخراجات خطے کے دیگر ممالک سے کم ہیں، حاجیوں کے لیے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔

حج تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا کہ ہم سعودی عرب میں حاجیوں کے لیے انتظامات کا جائزہ لے کر آئیں ہیں ہر ممکن کوشش ہوگی کہ کسی حاجی کو بھی تکلیف نہ پہنچے ۔

انھوں نے کہا کہ آج ٹریننگ کا دوسرا مرحلہ ہے ،رواں ماہ کی 20تاریخ کو عازمین حج کی ویکسینیشن ہوگی۔انھوں نے کہا کہ پاکستانی حجاج کرام سعودی عرب کے قوانین کا خاص خیال رکھیں۔

ترجمان وزارت مذہبی امور ٰعمر بٹ نے اس موقع پر کہا کہ ملک بھر میں 142ایک روزہ حج تربیتی ورکشاپس کا انعقاد ہوگا

Comments are closed.