بھارتی 24 حملے،8 پاکستانی شہید،33 زخمی ،ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت کے 24 حملے، 8 پاکستانی شہید، 33 زخمی ،ڈی جی آئی ایس پی آر

 

راولپنڈی: ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بھارتی جارحیت کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ بھارت نے پاکستان کے 6 مختلف علاقوں میں 24 بزدلانہ حملے کیے، جن میں 8 پاکستانی شہید اور 33 زخمی ہوئے۔

 

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ “آج رات بھارت نے پاکستان پر بلااشتعال حملہ کیا، جو سراسر بزدلانہ اقدام ہے۔”

 

انہوں نے بتایا کہ احمد پور شرقیہ میں بھارتی میزائل حملے میں 5 بے گناہ شہری شہید ہوئے، جن میں ایک معصوم بچی بھی شامل ہے۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق:

 

مظفرآباد میں مسجد بلال کو نشانہ بنایا گیا، ایک بچی زخمی ہوئی اور مسجد کو نقصان پہنچا۔

 

کوٹلی میں مسجد عباس کو نشانہ بنایا گیا۔

 

مریدکے میں بھی مسجد پر حملہ ہوا، جس میں ایک شہری شہید اور ایک زخمی ہوا۔

 

سیالکوٹ کے کوٹلی لوہاراں گاؤں میں ایک گولہ گرا۔

 

شکر گڑھ میں ایک ڈسپنسری کو نقصان پہنچا۔

 

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ یہ حملے نہ صرف پاکستان کی خودمختاری بلکہ انسانی اقدار پر بھی حملہ ہیں، اور پاکستان ان کا بھرپور اور مؤثر جواب دے گا۔

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارت کا یہ عمل خطے کے امن کے لیے خطرہ ہے، اور پاکستان اپنی سرزمین، عوام اور مقدس مقامات کے تحفظ کے لیے ہر قدم اٹھائے گا۔

 

 

 

 

 

 

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.