امریکی صدرکا بھارتی حملے پرردعمل:پاکستان پرحملہ شرمناک

امریکی صدر ٹرمپ کا بھارتی حملے پر ردعمل: پاکستان پر حملہ شرمناک ہے

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر کیے گئے حملے کو “شرمناک” قرار دیتے ہوئے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔

 

اوول ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا، “یہ شرم کی بات ہے کہ ہم نے ابھی پاکستان پر بھارت کے حملوں کی اطلاعات سنی ہیں۔” ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کئی دہائیوں سے ایک پیچیدہ تعلق میں بندھے ہوئے ہیں، لیکن موجودہ صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔

 

یاد رہے کہ بھارت نے 5 مختلف پاکستانی مقامات پر میزائل حملے کیے، جن میں شہری آبادی اور مساجد کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں کے نتیجے میں 2 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔

 

جوابی کارروائی میں پاکستان نے دشمن کو مؤثر جواب دیا ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فضائیہ نے دشمن کے 2 جنگی طیارے، جن میں ایک رافیل بھی شامل ہے، مار گرائے ہیں جبکہ بھارتی بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور ایل او سی پر ایک پوسٹ کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔

 

امریکی صدر کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب عالمی برادری جنوبی ایشیا کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

 

 

 

 

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.