پاک فضائیہ کی فتح تاریخ کی سب سے بڑی فتح ہے، ڈاکٹرطارق فضل 

پاک فضائیہ کی فتح تاریخ کی سب سے بڑی فتح ہے، ڈاکٹر طارق فضل

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر براۓ پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بھارت کے خلاف پاک فضائیہ کی فتح تاریخ کی سب سے بڑی فتح ہے اور بین الاقوامی دنیا نے تسلیم کیا ہے کہ پاک فضائیہ اس وقت دنیا کی بہترین فورس ہے۔ تاریخ لکھے گی کہ پاکستان نے ہر محاذ پر بھارت کو شکست دی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان کی بھارت کے خلاف شاندار فتح کے جشن کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے داخلہ راجہ خرم نواز، ایم این اے انجم عقیل خان، مقامی قیادت اور کثیر تعداد میں محب وطن پاکستانیوں نے شرکت کی۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے پاکستان کی مسلح افواج اور وزیراعظم کی حکمت عملی و قیادت کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے قوم کو یوم تشکر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قیادت نے بروقت فیصلوں سے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک فضائیہ کی فتح تاریخ کی سب سے بڑی فتح ہے اور بین الاقوامی دنیا نے تسلیم کیا ہے کہ پاک فضائیہ اس وقت دنیا کی بہترین فورس ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ لکھے گی کہ پاکستان نے ہر محاذ پر بھارت کو شکست دی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے، لیکن اگر دشمن نے اس کے امن کو خراب کرنے کی کوشش کی تو وہ اس کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف وہی قیادت موجود تھی جس کی پاکستان کو ضرورت تھی۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری محمد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور تمام سیاسی قیادت کو خراج تحسین پیش کیا جن کی رہنمائی میں پاکستان کو فتح نصیب ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ *آپریشن بنیان مرصوص* ہماری قومی یکجہتی اور دفاعی طاقت کی علامت بن گیا ہے۔

انہوں نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو اور نیوی چیف ایڈمرل نوید اشرف کو خصوصی سلام پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سپہ سالارکی عزم و ہمت نے دشمن کی جارحیت کے پرخچے اڑا دیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ایک آزاد اور خودمختار ملک ہے جو اپنی آزادی، وقار اور سالمیت پر کسی بھی حملے کو برداشت نہیں کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ قیادت، عوام اور میڈیا نے اپنے اپنے محاذ پر تاریخی کردار ادا کیا۔

ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ان ماؤں کو سلام پیش کیا جنہوں نے اپنے جگر گوشوں کو قوم پر قربان کیا اور یہ جذبہ آج بھی قائم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے دنیا کو بتا دیا ہے کہ امن ہماری خواہش ہے، کمزوری نہیں۔

انہوں نے کہا کہ الحمدللہ، پاکستان کو فتح نصیب ہوئی، جو اللہ کے کرم اور عوام کے اتحاد کی وجہ سے ممکن ہوا۔ انہوں نے کہا کہ یہی ہماری اصل طاقت ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.