او پی ایف ہاؤسنگ اسکیم لاہور: قبضہ گروپ کے خلاف کریک ڈاؤن، کروڑوں کی زمین مالکان کو واپس
لاہور(کشمیر ایکسپرس نیوز)وزیراعظم کی ہدایت پر اوورسیز پاکستان فاونڈیشن نے قبضہ گروپ کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے کئی کروڑوں روپے مالیت کی زمین واگزار کروا کر مالکان کے حوالے کر دی ایم ڈی او پی ایف افضال بھٹی کی زیر نگرانی تجاوازت کے خلاف خصوصی کاروائی کی گئی۔
لاہور میں رائے ونڈ روڈ پر واقع سمندر پار پاکستانیوں کی ہاوسنگ سوسائٹی او پی ایف میں قبضہ گروپوں کے خلاف کریک ڈاون کو تیز کر دیا گیا اور اس سلسلے میں مینجنگ ڈائریکٹر اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن
افضال بھٹی نے تمام آپریشن کی نگرانی کی۔ میڈیا سے گفتگو میں انکا کہنا تھاکہ
سالہا سال سے اوورسیز پاکستانی اپنے گھروں پر قبضے کے باعث پریشانی کا شکار تھے وزیراعظم شہباز شریف نے اس حوالے سے فوری قبضہ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا حکم دیا جس پر عمل کرتے ہوئے لاہور اسلام آباد میں آپریشن کر کے گھروں کو واگزار کروایا جا رہا ہے جبکہ لاہور میں پہلے مرحلے میں قبضہ گروپ سے واگزار کرائے گئے ان پلاٹوں کومالکان تک منتقلی کا آغاز ہو گیاہے۔ افضال بھٹی کا کہنا تھاکہ زمین پر غیر قانونی قبضے کی وجہ سے اصل حقدار مالکان سالہا سال سے اپنے گھروں سے محروم تھے اور قبضے واپس ہونے سے انکے خواب کی تعبیر ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے اینٹی اینکروچمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے بھی او پی ایف ہاؤسنگ اسکیم لاہور میں انفورسمنٹ ڈرائیو کا انعقاد کیا اور قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے تعمیر کردہ ڈھانچے کو مسمار کر دیاہے۔