ملکی ترقی کے لئے وفاق اور صوبے یکجا ہیں، عطااللہ تارڑ

ملکی ترقی کے لئے وفاق اور صوبے یکجا ہیں، عطااللہ تارڑ

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے

کہا ہے کہ سہولت کارسرمایہ کاری کونسل کے تحت تجارت کو فروغ دینے

کے لئے چھ ڈیسک بنائے جائیں گے، یہ کونسل قومی معیشت کی لائف

لائن ہے،زیراعلی خیبر پختونخوا نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی

ہے،ہفتہ کو ایس آئی ایف سی اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے

ہوئے انھوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی ایک سنجیدہ فورم ہے، ایس

آئی ایف سی کے اجلاس سے اتحاد کا پیغام گیا ہے، کونسل پر سب کو

اعتماد ہے، اس فورم پر سب متحد ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہا کہ اجلاس

میں شرکت پر تمام وزرااعلی کے مشکور ہیں،تمام صوبائی حکومتوں کو

مبارکباد پیش کرتا ہوں،اس اہم فورم کے ذریعے سرمایہ کاری کو فروغ دیا

جائے گا، سرمایہ کاری اور تجارت کو فروغ دینے کے لئے چھ ڈیسک بنائے

جائیں گے، یہ کونسل ملکی معیشت کی لائف لائن ہے،وزیراعلی خیبر

پختونخوا نے بھی تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے، وزیراعظم نے واضح کیا

ہے کہ ہمیں امداد اور قرض نہیں چاہئے، ہمارا فوکس سرمایہ کاری اور

تجارت پر ہوگا، وزیر اطلاعات نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کی ایگزیکٹو

کمیٹی کے اجلاس تسلسل سے ہوں گے،ملکی ترقی کے لئے وفاق اور

صوبے ایک ہیں۔ عطااللہ تارڑ نے کہا کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا سے اچھے

ماحول میں گفتگو ہوئی، آنے والے دنوں میں مہنگائی میں کمی آئے گی۔

Comments are closed.