ورلڈ یوتھ سکلزڈے،پنجاب کے ہرنوجوان کوہنرمند بنانا ہماراویژن ہے،مریم نواز
پنجاب حکومت اپنے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے
لاہور(کشمیر ایکسپریس نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب کے ہر نوجوان کو معاشی خود مختاری کیلئے ہنر مند بنانا ہمارا ویژن ہے۔
ورلڈ یوتھ سکلز ڈے کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا کہ ورلڈ یوتھ سکلز ڈے پائیدار مستقبل کی تعمیر میں نوجوانوں کے اہم کردار کو سمجھنے کا دن ہے، ہنر مند نوجوان ہی ہماری سرمایہ کاری اور اثاثہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو تیزی سے بدلتی ہوئی دنیا میں ترقی کیلئے درکار مہارتوں سے روشناس کرانا چاہیے، پنجاب حکومت اپنے نوجوانوں کو پیشہ ورانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔
عالمی جاب مارکیٹ میں مسابقت کیلئے نوجوانوں کیلئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی ناگزیر ہے، چیف منسٹر سکلز ڈویلپمنٹ انیشی ایٹو کے تحت ٹیوٹا کورسز کیلئے طلبہ کی تعداد بتدریج 40 ہزار تک کریں گے۔
انہوں نےکہا کہ طلبہ کیلئے انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مڈل ٹیک، میٹرک ٹیک اور انٹرمیڈیٹ ٹیک متعارف کرا رہے ہیں، پنجاب کے ہر نوجوان کو معاشی خود مختاری کیلئے ہنر مند بنانا ہمارا ویژن ہے۔
ورلڈ یوتھ سکلزڈے،پنجاب کے ہرنوجوان کوہنرمند بنانا ہماراویژن ہے،مریم نواز
Comments are closed.