اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی ہدائت کی روشنی میں اصلاح اور انقلاب کے لیے آئینی حدور کے اندر کام کرنا جماعت اسلامی کا مشن ہے ڈاکٹر حمیرا طارق
*ایک فعال کارکن کی اہم ذمہ داری ہے کہ اپنے خاندان اور حلقہ تعارف میں جماعت اسلامی کے عقیدےاور نصب العین کی دعوت دے- ثمینہ سعید*
اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ حکمرانی اور کیبریائ صرف اللہ رب العزت کی ہے –
اللہ رب تعالی انسان کے ہاتھوں انسان کا استحصال کسی صورت پسند نہیں کرتا – اسی لیے اسلام تقوی ،عدل و مساوات پر مبنی نظام معاشرت کے قیام پر زور دیتا ہے، اسی مشن کے لیے جماعت اسلامی روز اول سے جدو جہد میں مصروف ہے – حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے ان لائن اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طارق بن زیاد رحمۃ اللہ علیہ نے مسلمانوں کو ظالم حکمران کے ظلم سے نجات دلانے کے لیے کشتیاں جلا دی تھیں کہ یا تو فتح نصیب ہو گئ ورنہ شہادت ہمارا مقدر بنے گی –
جماعت اسلامی کا مقصد بھی ملک میں اسلامی آئین و قانون کا قرارداد مقاصد کی روشنی میں من و عن نفاذ ہے – اسی صورت میں ملک انصاف و خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو گا –
انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ حالات میں مسلم ممالک کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اہل کفر یکجا ہے اور ایک ایک کر کے مسلم ممالک کو نشانہ بناہا جا رہا ہے –
ڈپٹی سیکرٹری اور ڈائریکٹر میڈیا سیل ثمینہ نے کہا کہ ایک فعال کارکن کی اہم ذمہ داری ہے کہ اپنے خاندان اور حلقہ تعارف میں جماعت اسلامی کے عقیدے اور نصب العین کی دعوت دے- عالمی منظر نامے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ثمینہ سعید نے کہا کہ عالمی طاقتوں کی خاموشی نے اسرائیل کو خونخوار بھیڑیا بنا دیا ہے اہل غزہ کو کھنڈرات میں تبدیل کرنے کے بعد وہ بلا جواز ایران پر چڑھ دوڑا ہے-
خطے میں امن و سلامتی کے لیے اسلامی ممالک کو اپنے بقا کی جنگ متحد ہو کر لڑنا ہو گی-
اجتماع کے دوران ڈپٹی سیکرٹری ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی اور ڈاکٹر زبیدہ جبیں نے کارکنان کے سوالات کے تسلی بخش جوابات بھی دئیےlo #

Comments are closed.