صدر ریاست سے چیف جسٹس ہائیکورٹ کی ملاقات

صدر ریاست سے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرہائیکورٹ سردار لیاقت شاہین کی تفصیلی ملاقات

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز )صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرہائیکورٹ سردار لیاقت شاہین کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس میں تفصیلی ملاقات۔

 

اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرہائیکورٹ سردار لیاقت شاہین نے آزاد کشمیر میں قانون کی بالا دستی، عوام کو انصاف کی فراہمی کے لیے کوششیں تیز کرنے اور اس سلسلے میں تمام تر توانائیاں بروئے کار لانے کے لیے اقدامات کرنے پر اتفاق کیا۔

 

اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور چیف جسٹس آزاد جموں و کشمیرہائیکورٹ سردار لیاقت شاہین کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

 

Comments are closed.