ایئرپورٹ کوبے نظیربھٹو کے نام سے منسوب کرنیکی قراردادمنظور

آزادکشمیر کے وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں سید بازل علی نقوی کی جانب سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے نام منسوب کرنے کی قرارداد قانون ساز اسمبلی نے متفقہ طور پر منظور کر لی

 

مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) آزادجموں و کشمیر کے وزیر سماجی بہبود و ترقی نسواں سید بازل علی نقوی کی جانب سے نیو اسلام آباد ایئرپورٹ کو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے نام منسوب کرنے کی قرارداد ایوان نے متفقہ طور پر منظور کر لی ۔

 

وزیر حکومت سید بازل علی نقوی کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ یہ ایوان سابق وزیراعظم پاکستان دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی قومی، ملی و عالمی خدمات کے اعتراف میں نیو اسلام آباد انٹرنیشل ائرپورٹ کو پہلے ایئرپورٹ کی طرح ان کے نام سے منسوب کرنے پر عملدرآمدگی کا مطالبہ کرتا ہے ۔

 

نیز کسی بھی ملک یا ریاست کی قیادت کے احترام میں ماضی کی اعلی روایات کو برقرار رکھا جاتا ہے ۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ لہذا یہ معزز ایوان نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے نام سے منسوب کرنے کیلیے نوٹیفکیشن کی ضرورت پر زور دیتا ہے

 

جنہوں نے ملک کے ناقابل تسخیر دفاع ،ایٹمی پروگرام کے تحفظ ،آئین و قانون کی۔بالادستی ،جمہوریت کے استحکام اور میزائل ٹیکنالوجی کے حصول میں گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں ۔نیز سابق آرمی چیف جنرل اسلم بیگ نے اپنے حالیہ ٹاک شو میں محترمہ بے نظیر بھٹو کی قومی قیادت کو خراج عقیدت بھی پیش کیا ہے

Comments are closed.