چیف جسٹس کی زیرصدارت کوٹلی میں عدالتی کارکردگی کاجائزہ اجلاس

چیف جسٹس کی زیر صدارت کوٹلی میں عدالتی کارکردگی کا جائزہ اجلاس

 

کوٹلی (کشمیر ایکسپریس نیوز) چیف جسٹس ہائیکورٹ ازاد جموں و کشمیر جناب جسٹس سردار لیاقت حسین شاہین کی زیر صدارت ہائی کورٹ سرکٹ بینچ کوٹلی میں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجہ شمریز خان سمیت جملہ جوڈیشل افیسران ان ہیڈکوارٹرز کوٹلی نے شرکت کی۔

 

جناب چیف جسٹس نے تمام جوڈیشل افیسران سے ان کی عدالت ہا سے متعلق جوڈیشل ورکنگ کے حوالہ سے رپورٹ طلب کی۔ ہر عدالت کی کارکردگی کا جائزہ لیا،زیر التوا مقدمات کی تفصیل سے جملہ جوڈیشل آفیسران نے جناب چیف جسٹس کو آگاہ کیا۔ نقشہ جات بھی جناب چیف جسٹس نے ملاحظہ کیے،جناب چیف جسٹس نے تمام جوڈیشل افیسران کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیااور ساتھ ہی ہدایت کی کہ پانچ سالہ مقدمات کو جلد از جلد یکسو کریں۔

 

پرانے مقدمات یکسو کرنے میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ علاوہ ازیں انہوں نے تمام جوڈیشل افیسران معہ عملہ کو وقت کی پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے مقدمات کے جلد فیصلہ جات اور انصاف کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی۔

Comments are closed.