شہادتِ حضرت عمرؓ فاروقؓ،تاریخ کافیصلہ کن لمحہ ہے،ثمینہ احسان

شہادتِ حضرت عمرؓ فاروقؓ: تاریخ کا ایک دلسوز اور فیصلہ کن لمحہ ہے،ثمینہ احسان،ناظمہ صوبہ پنجاب شمالی

 

راولپنڈی (کشمیر ایکسپریس نیوز)خلیفہ دوم حضرت عمر بن خطابؓ کی زندگی قیامت تک آنے والے حکمرانوں کے لیے عدل، دیانت، شجاعت اور تقویٰ کا روشن مینار ہے۔ ان خیالات کا اظہار ۔

 

حلقہ خواتین جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی کی ناظمہ “ثمینہ احسان” نے شہادتِ حضرت عمر فاروقؓ کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا۔ ان نے مزید کہا۔حضرت عمر فاروق کی شہادت تاریخِ اسلام کا وہ الم ناک باب ہے جس نے امت کو غمگین کر دیا لیکن ان کے نظامِ خلافت، کردار اور اصولوں نے رہتی دنیا تک انسانیت کے لیے ہدایت کا چراغ جلا دیا۔

 

محترمہ ثمینہ احسان نے کہا کہ حضرت عمرؓ کا دور خلافت اسلامی ریاست کا سنہری دور تھا، جس میں عدل ایسا تھا کہ دریا کے کنارے ایک کتا بھی بھوکا مر جائے تو وہ خود کو جواب دہ سمجھتے تھے۔ ان کا نظام حکومت رفاہ عامہ، انصاف اور احتساب کی بنیاد پر قائم تھا، جو آج کے حکمرانوں کے لیے عملی نمونہ ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ آج جب امت مسلمہ ظلم و جبر، کرپشن اور ناانصافی کے اندھیروں میں گری ہوئی ہے، تو ہمیں حضرت عمرؓ جیسے حکمرانوں کے نقش قدم پر چلنے کی ضرورت ہے۔جماعت اسلامی اس راستے کی داعی ہےجس پر حضرت حضرت عمر فاروق جیسے حکمران چلے ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں ۔ معاشرے میں عدل و انصاف کے قیام اور اسلامی اصولوں پر مبنی نظام کے نفاذ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گے#

Comments are closed.