عمران کیساتھ بیوفائی کرنیوالےعبرت کانشان بنیں گے،قیوم نیازی 

عمران خان کیساتھ بیوفائی کرنیوالے عبرت کا نشان بنیں گے،عبدالقیوم

کھڑی شریف/میرپور (نمائندہ خصوصی) صدر پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ اپنے قائد عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہیں، عمران خان کے ساتھ بیوفائی کرنے والے عبرت کا نشان بنیں گے جیسے 8 فروری کے الیکشن میں پاکستانی عوام نے بڑے بڑے برج الٹ دئیے تھے اور پارٹی سے غداری کرنے والوں کو بدترین شکست دی تھی۔ آزاد کشمیر کی سیاست کو مذاق بنا دیا گیا

 

بیس کیمپ میں ایک ایسا ماحول بنایا گیا ہے جس سے یہ تاثر ابھرتا ہے کہ الیکشن کا فیصلہ عوام نہیں بلکہ چند افراد کرتے ہیں ، ایسے سیاسی نظام کے خلاف بغاوت کرتے ہیں اور کارکنان کو کہتا ہوں اٹھ کھڑے ہوں اور عمران خان کا ویژن ، سوچ اور بیانیہ لیکر گلی گلی نکل جائیں تاکہ روائیتی جماعتوں کی سیاست کو ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دفن کیا جائے۔

 

سردار تنویر الیاس کو اے ٹی ایم کہنے والے روزانہ ان کے پاس حاضری دیتے ہیں ۔ یہ منافقت نہیں تو کیا ہے؟؟ یہ دوہرا معیار نہیں تو اور کیا ہے؟ کیا عوام ان کا احتساب نہیں کریں گے؟ عوام احتساب کریں گے اور سخت احتساب ہوگا۔

 

ایکشن کمیٹی عوامی حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ، پی ٹی آئی عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کل بھی کھڑی تھی اور آئندہ بھی کھڑی ہو گی ، آئندہ الیکشن میں انشاللہ پوری سیاسی و عوامی طاقت سے تمام حلقہ جات میں اپنے امیدوار کھڑے کرے گی

 

عوام اس فرسودہ سیاسی نظام سے نفرت کرتی ہے عمران خان کو قید کرکے یہ عوام سے ان کی لازوال محبت ختم نہیں کرسکتے ۔ 8 فروری کے الیکشن اس بات کا مظہر ہیں لوگ عمران خان سے محبت کرتے ہیں، کھڑی شریف سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے امیدوار چوہدری حمید پوٹھی ہوں گے

 

ٹکٹوں کا حتمی فیصلہ عمران خان کریں گے اور انشا اللہ چوہدری حمید پوٹھی کی قیادت میں کھڑی حلقہ 4 میں عمران خان کے ساتھ غداری کرنے والوں کے خلاف دمادم مست قلندر ہو گا۔ ان خیالاے کا اظہار انہوں نے کھڑی حلقہ چار کے تنظیمی عہدیداران و کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

 

سردار عبد القیوم نیازی کا کھڑی چار انصاف سیکرٹریٹ آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔اس موقع پر چیف آرگنائزر تحریک انصاف ازاد کشمیر چوہدری حمید پوٹھی نے اپنے خطاب میں کہا کہ صدر جماعت جناب سردار عبد القیوم نیازی نے جس اعتماد کا مجھ پر اظہار کیا میں شکریہ ادا کرتا ہوں انشاللہ ہم الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لینے گے ۔

 

سردار عبد القیوم نیازی کی قیادت میں آزاد کشمیر ، بالخصوص کھڑی شریف میں حیران کن نتائج دیں گے ۔ موجود حکومت جو کشمیر کے لوگوں پر زبردستی مسلط کی ہوئی ہے یہ کریشن اور لوٹ کھسوٹ میں مبتلا ہے ہمارے حلقہ میں بجلی نام کی چیز نہیں غیر اعلانیہ لوشیڈنگ کی وجہ سے پرامن اجتجاج کرنے والوں پر پرچے درج ہو جاتے ہیں پڑھ لکھے بچے نفسانی مریض بن گے

 

میرٹ نام کی چیز نہیں انشاللہ وہ وقت دور نہیں جب ہم اس ظلم و جبر کے دور کو ختم کریں گے ۔اس موقع پر مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چوہدری عار ف ۔ڈپٹی جنرل سیکرٹری سردار جمیل صادق ۔ سٹی صدر میرپور مرزا افتخار ۔جبار منہاس ایڈوکیٹ غلام ربانی چوھدری سراج الحق مسعود نگیال دیگر پارٹی رہنماؤں۔کے ھمراہ کھڑی شریف پہنچے تو مرکزی چیف ارگنائزر تحریک انصاف چوھدری حمید پوٹھی تحصیل صدر ۔سید مزمل بخاری ۔چوھدری حبیب دوھالہ چوہدری اشفاق ساقی چوہدری ذوالفقار۔چوہدری شہزاد مرزا انصر نعمان مطلوب چوہدری علی ایڈووکیٹ شاہد مغل ۔ڈاکٹر عبدالمنان ۔حاجی ابرار ۔چوھدری یاسین ۔کونسلر عنصر وقاص چوہدری کونسلر محمود ۔چوھدری جہانگیر حسین و دیگر نوجوانوں کی بڑی تعداد نے انکا شاندار استقبال کیا۔

 

مقررین نے کہا بہت ۔جلدی کھڑی شریف قد آور شخصیات PTIمیی شامل ھونگی اور انشااللہ عوام کی طاقت سے خطہ کشمیر میی کلین سویپ کریں گے ۔لوٹا ازم کو لوگ شکست سے دوچار کریں گے بعد ازاں نئے شامل ہونے والوں کو صدر جماعت اور چیف آرگنائزر نے باضابط جماعت میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا۔

Comments are closed.