کامیاب زندگی کیلئےکرداراورمثبت رویہ ضروری،عفت سجاد

کامیاب زندگی کے لیے صرف ڈگری نہیں، کردار اور مثبت رویہ ضروری ہے،عفت سجاد،ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان

 

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز) کامیاب زندگی کے لیے صرف ڈگری نہیں بلکہ کردار، رویے اور مثبت طرزِ عمل ضروری ہیں۔حقیقی تعلیم وہ ہے جو عاجزی، جذبہ اور اخلاق سکھائے۔ تحقیق کے مطابق کامیاب لوگ ہمیشہ پُرجوش اور فزیکلی ایکٹو ہوتے ہیں۔

 

یہ بات ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی ، ڈائریکٹر شعبہ تعلیم حلقہ خواتین جماعت اسلامی عفت سجاد نے حلقہ خواتین جماعت اسلامی شعبہ جے آئی یوتھ کے زیر اہتمام منعقدہ “ہائی اچیورز ایوارڈ تقریب” سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

 

انہوں نے کہا کہ طلبہ و طالبات کو مقصد کے ساتھ آگے بڑھنے کی ضرورت ہے، کیونکہ حقیقی کامیابی ڈگری کے بجائے عمل اور اخلاق میں ہے۔

 

تقریب میں میٹرک ، ایف ایس سی ،او لیول اور اے لیول میں 80 فیصد سے زائد نمبر حاصل کرنے والی طالبات کو اسناد و انعامات دیے گئے۔ موٹیویشنل سپیکر اسما ظفر نے انٹرایکٹو سرگرمی کے ذریعے طالبات سے کامیابی کے راز شیئر کیے، جبکہ عظمیٰ شبیر ایڈووکیٹ (ہائی کورٹ اسلام آباد) نے گیمز اور سوال و جواب کے ذریعے تقریب کو پرجوش بنایا۔

 

ڈپٹی سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان عفت سجاد ، ڈاکٹر راحیلہ ارم (اسسٹنٹ پروفیسر اسلامی یونیورسٹی) اور سعدیہ اختر لیکچرار رفاع یونیورسٹی اس پروگرام کی مہمان خصوصی تھیں،جنہوں نے نمایاں کارکردگی دکھانے والی طالبات کی حوصلہ افزائی کی۔

 

یہ تقریب اعزاز یافتہ طالبات کے لیے یادگار ثابت ہوئی اور شرکاء کے لیے حوصلہ افزائی و کردار سازی کا پیغام لے کر اختتام پذیر ہوئی۔#

Comments are closed.