29ستمبرکا احتجاج،دھیرکوٹ کے تاجروں کا لاتعلقی کا اعلان
دھیرکوٹ( راجہ طاہر اسلم)29 ستمبر کو دھیرکوٹ کے تاجروں کے ایک دھڑے نے احتجاج سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا اور شٹر ڈاؤن نہ کرنے اور کسی بھی احتجاجی کال کا حصہ بننے سے انکار کر دیا۔29 ستمبر ایکشن کمیٹی کے احتجاج کی کال۔
دھیرکوٹ کے تاجر دو گروپوں میں تقسیم۔گزشتہ روز تاجروں کے ایک دھڑے نے شٹر ڈاؤن کرنے کا اعلان کیا۔جبکہ آج اس کے متبادل تاجروں کے ایک دھڑے نے تاجر اطاعت کے نام سے تاجروں کا ایک دھڑا سامنے آیا۔
جس کا ایک اجلاس آج دھیرکوٹ میں منعقد ہوا۔جس میں دھیرکوٹ کے تاجروں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس اجلاس کی صدارت حافظ عمران نے کی۔
اجلاس میں دھیرکوٹ کے معروف تاجر ڈاکٹر عبد الشکور خان،طاہر نیاز عباسی،باسط عباسی،راجہ ثاقب،راجہ نثار،عاشق عباسی،سعید عباسی،راجہ نزر محمد،منصور عباسی،راشد عباسی،نثار عباسی،صیاد عباسی،جاوید عباسی،زاہد عباسی،ندیم عباسی،عبدالرازق،نیئر عباسی،ساغر عباسی،عاصم عباسی،آصف خان،ابرار عباسی،رفاقت،کبیر اعوان، مقصود عباسی،شیر محمد،راجہ تعظیم،راجہ عرفان سمیت دیگر نے شرکت کی۔
اور اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہم 29 ستمبر کو کسی صورت دکانیں بند نہیں کریں گے۔ہمارا پہلے سے ہی لاکھوں روپے فی آدمی نقصان کر چکے ہیں۔اب ہم کسی انتشاری ٹولے کے ساتھ مل کر اپنا کاروبار مزید تباہی نہیں کر سکتے۔
کسی بھی ملک مخالف سرگرمی کی کا حصہ نہیں بن سکتے۔جب تک آٹا ،بجلی سمیت دیگر عوامی حقوق کے لیے شٹر ڈاؤن کرنا تھا،ہم نے کیا۔لیکن اب سیاسی طور پر ہم کسی کو اپنا کندھا استعمال نہیں کرنے دیں گے۔ اور روز روز کی ہڑتالوں سے ہم تنگ آ چکے ہیں۔

Comments are closed.