29ستمبراحتجاج،کمشنرپونچھ ڈویژن کی زیرصدارت اہم اجلاس

کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن کی زیر صدارت ڈویژن بھر میں امن و عامہ کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس

 

راولاکوٹ (کشمیر ایکسپریس نیوز)کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن کی زیر صدارت ڈویژن بھر میں مجموعی امن و عامہ کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے اہم اجلاس کمشنر آفس راولاکوٹ میں منعقد ہوا۔

 

اجلاس میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ریجن سردار ظہیر احمد، ڈپٹی کمشنر پونچھ سردار عمر فاروق اور سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس پونچھ راجہ خاور علی شوکت ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عباسپور عثمان صارم نے براہ راست شرکت کی

 

جبکہ ڈپٹی کمشنر سدھنوتی سید ممتاز کاظمی، ڈپٹی کمشنر حویلی راجہ عمران شاہین، ڈپٹی کمشنر باغ راجہ صداقت خان، سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس سدھنوتی راجہ محمد اکمل، سپرنٹنڈنٹ پولیس باغ محمد امین اور سپرنٹنڈنٹ پولیس حویلی عامر نوابی نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شمولیت کی۔

 

اجلاس کے دوران ڈویژن بھر کے سپرنٹنڈنٹ پولیس نے امن و عامہ کی مجموعی صورتحال کو تسلی بخش قرار دیا۔ مزید برآں، 29 ستمبر کو ایکشن کمیٹی کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال کے پیش نظر ڈویژن بھر میں پرامن ماحول قائم رکھنے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے جامع حکمت عملی بھی وضع کی گئی۔

 

کمشنر پونچھ ڈویژن مسعود الرحمن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت اور معیاری تکمیل کے لیے مؤثر نگرانی یقینی بنائیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام محکموں کے افسران و اہلکار سروس ڈیلیوری کو مزید بہتر بنائیں تاکہ عوامی شکایات کا بروقت ازالہ کیا جا سکے۔

Comments are closed.