عدم اعتماد جمہوریت کا حسن، جانے کے بعد میری قدر ہوگی،وزیر اعظم
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ جب تک قلم ہاتھ میں ہے، فرائض انجام دیتا رہوں گا، خزانہ بھرا، خالی نہیں چھوڑا؛ میرے چہرے پر ندامت نہیں،عدم اعتماد جمہوریت کا حسن ہے، جانے کے بعد میری قدر ہوگی
وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے وزیر اعظم ہاؤس میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران کہا کہ اسلام آباد میں بیٹھ کر خود ہی میری پریس کانفرنس بلاتے ہیں اور خود ہی ملتوی کر دیتے ہیں۔”
انہوں نے کہا کہ “جب تک میرے پاس قلم کا اختیار ہے، میں اپنے فرائض سرانجام دیتا رہوں گا۔ عدم اعتماد جمہوریت کا حسن ہے۔ اگر کسی کے پاس نمبر گیم پوری ہے تو تحریکِ عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟”
چوہدری انوارالحق کا کہنا تھا کہ “میں اکیلا آیا تھا، آج دوستوں میں کھڑا ہوں۔ میری قدر میرے جانے کے بعد ہو گئی، مگر جس گھر میں میں نے جنم لیا، اس کو آگ نہیں لگاسکتا۔ میرے چہرے پر کوئی ندامت نہیں، میں اپنی کارکردگی پر مطمئن ہوں، اللہ نے کامیاب کیا، اسی کا شکر ادا کرتا ہوں۔”
انہوں نے مزید کہا کہ وہ واحد وزیر اعظم ہیں جنہوں نے “خزانہ بھرا اور خالی نہیں کیا۔” ان کا کہنا تھا کہ وہ جلد ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے جس میں وہ تمام معاملات پر تفصیلی بات کریں گے۔
غیر رسمی ملاقات کے دوران وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر داخلہ کرنل وقار نور، وزیر صحت انصر ابدالی اور وزیر حکومت اظہر صادق بھی موجود تھے

Comments are closed.