شہباز شریف کا فیصل راٹھور سے ٹیلیفونک رابطہ، وزیرِاعظم کی نیک خواہشات کا اظہار،آزاد کشمیر کی فلاح و ترقی کے لیے وفاقی حکومت پرعزم
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف کا آزاد جموں و کشمیر کے نو منتخب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور سے ٹیلیفون پر رابطہ
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل راٹھور کی وزرات عظمیٰ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی فلاح و بہبود، معاشی ترقی و خوشحالی اور امن و سلامتی کے لیےآزاد جموں و کشمیر حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ آزاد جموں و کشمیر کی حکومت کے لیے وفاقی حکومت ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی

Comments are closed.