فیصل راٹھور کی آبائی علاقے آمد، ہزاروں لوگوں کا شاندار استقبال
ممتاز آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی وزارت عظمی ٰ کا حلف اٹھانے کے بعد اپنے آبائی علاقے ممتاز آباد حویلی کہوٹہ کا مختصر دورہ ۔
اہلیان حویلی کی جانب سے وزیراعظم کا تاریخ سازاستقبال ۔ لسڈنہ محمود گلی سے لیکر گگڈارپلنگی دھڑہ راجگان سے ممتازآباد تک ہزاروں افراد نے وزیراعظم کو ویلکم کیا ۔
پیپلزپارٹی کے کارکنان اور عوام علاقہ نے وزیراعظم راجہ فیصل ممتازراٹھور کے حق میں فلک شگاف نعرے بازی کی ، وزیراعظم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔
وزیراعظم نے دھڑہ راجگان میں اپنے والد محترم سابق وزیراعظم راجہ ممتاز حسین راٹھور کے مزار پر حاضری دی،پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی ۔

Comments are closed.