کشمیری نژاد باکسر عبداللہ نے بلجئیم باکسنگ چمپئین شپ جیت لی

کشمیری نژاد باکسر عبداللہ احمد نے بلجئیم باکسنگ چمپئین شپ جیت لی

 

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)بلجئیم میں مقیم معروف کشمیری رہنما بزنس مین اور انسپاڈ انسٹی ٹیوٹ آف پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ بلجیم کے ڈائریکٹر مزرا شبیر احمد راجپوت کے ہونہار فرزند عبدُاللہ احمد نے مسلسل تیسری بار قومی باکسنگ بلجئم چیمئن شپ جیت کر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئیے ہیں۔

 

عبدُاللہ احمد نے سخت مقابلے کے بعد اپنے مد مقابل قاسمی یانس کو شکست دی ۔ عبدُاللہ احمد نے یہ اعزاز امچئؤر یوتھ باکسنگ کیٹاگری ساٹھ کلوگرام لائٹ ویٹ میں حاصل کیا ۔

 

جیتنے کے بعد عبدُاللہ احمد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کے دوسرے پاکستانی نوجونوں کو بھی کھیلوں میں حصہ لے کر اپنے ملک پاکستان اور بلجئیم کا نام روشن کرنا چائیے ۔

 

عبدُاللہ احمد نے کمیونٹی کا بھی شُکریہ ادا کیا جنہوں نے باکسنگ گراؤنڈ میں پہنچ کر ان کی حوصلہ افزائی کی۔ یاد رہے کہ مرزا شبیر احمد راجپوٹ کا تعلق جبی جرالاں ضلع میرپور سے ہے وہ بتیس سال کے عرصہ سے بلجیم کے دارالحکومت برسلز میں آباد ہیں۔

 

انسپاڈ کے صدر ڈاکٹر سردار طاہر تبسم نے عبداللہ احمد بلجیم باکسنگ چمپئن شپ کا ٹاہٹل جیتنے پر مبارک باد دی اور کہا کہ یہ اعزاز ہم سب کشمیریوں پاکستانیوں کے لئے عزت افزائی اور اعزاز کی بات ہے

Comments are closed.