بھٹو شہید کی 98ویں سالگرہ،کشمیر ہائوس میں تقریب

اسلام آباد میں بھٹو شہید کی 98ویں سالگرہ،کشمیر ہائوس میں تقریب

 

اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں ایک پروقار تقریب میں قائد عوام سابق وزیراعظم پاکستان شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 98ویں یوم پیدائش پر ان کی سالگرہ کا کیک کاٹا ۔

 

اس موقع پر موسٹ سینیر وزیر میاں عبد الوحید ،وزیر اطلاعات ،مذہبی امور و اوقاف چوہدری رفیق نیر ،ڈی جی پولیٹیکل افیئرز عامر ذیشان جرال ،معاون خصوصی سید عزادار حسین کاظمی ،چئیرمین علماء و مشائخ صاحبزادہ ذوالفقار ،سردار شکور صدیق ،حاجی اصغر حسین گجر ،جمیل اصغر ،عدنان گجر ،ظہور راجپوت ،راشد سلام بٹ ،انجئیر سہیل گجر ،چوہدری عبد الحمید ،محمد یعقوب ،ذوبیحہ خورشید ،ملک یونس اعوان ،مسرت گجر سمیت جیالوں کی بڑی تعداد شریک تھی ۔

 

اس موقع پر ہال میں قائد عوام شہید بھٹو کے نعرے گونجتے رہے ۔جیالوں نے وزیراعظم فیصل راٹھور زندہ باد کے فلک شگاف نعرے بھی لگائے ۔

Comments are closed.