پی این ایس سی کے لیے 1100 ٹی ای یو کنٹینر شپ کی تعمیر کا آغاز، کراچی شپ یارڈ میں قومی کنٹینر شپ کی تعمیر شروع
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) پی این ایس سی کے لیے 1100 ٹی ای یو کنٹینر شپ کی تعمیر کا آغاز، کراچی شپ یارڈ میں قومی کنٹینر شپ کی تعمیر شروع،
کنٹینر شپ منصوبہ قومی بحری شعبے کے لیے اہم سنگِ میل،نئے جہاز سے غیر ملکی شپنگ پر انحصار میں کمی آٸے گی، تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کراچی شپ یارڈ میں قومی کنٹینر شپ کی تعمیر کے آغاز کیا گیا،
کنٹینر شپ منصوبہ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوٸے وفاقی وزیر انوار چوہدری نے کہا کہ کنٹینر جہاز مکمل طور پر ملکی وسائل سے تیار کیا جائے گا
منصوبے سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ممکن ہو سکے گی،نئے جہاز سے پی این ایس سی کے بیڑے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا،
قومی بحری بیڑے کی توسیع سپلائی چین کو مضبوط بنائے گی، جنید انوار چوہدری نے کہا کہ شپ بلڈنگ منصوبے سے ہنرمند افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے،
کراچی شپ یارڈ قومی بحری ترقی کا اہم مرکز بن رہا ہے، شپ بلڈنگ اور شپ ریپئرنگ قومی بحری پالیسی کا کلیدی حصہ ہیں، پاکستان کی 95 فیصد تجارت سمندری راستوں سے ہوتی ہے، مضبوط بحری شعبہ ملکی معیشت کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے،

Comments are closed.