مصدق ملک کا شکرپڑیاں میں پیپر ملبری کی کٹائی اور شجرکاری کا جائزہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا شکرپڑیاں کا فیلڈ وزٹ، درختوں کی کٹائی اور شجرکاری کا جائزہ،ڈاکٹر مصدق ملک نے پیپر ملبری درختوں کی کٹائی اور مقامی درختوں کی دوبارہ شجرکاری کا معائنہ کیا،
میڈیا سے گفتگو کے دوران ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہہ شکرپڑیاں میں پیپر ملبری کی سائنسی بنیادوں پر نشاندہی کے بعد کٹائی کی گئی،اگر کسی مرحلے پر لاپروائی یا قانون شکنی ہوئی تو کارروائی ہوگی
پیپر ملبری پولن الرجی سے 30 سے 37 فیصد شہری متاثر ہوتے ہیں، پیپر ملبری کے اثرات پر بین الاقوامی سطح پر بھی مطالعات ہو رہے ہیں
ای پی اے کو درختوں کی گنتی اور ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت دے دی گئی، وفاقی وزیر نے کہا کہ ایف نائن پارک میں پبلک ہیئرنگ ہوئی، اس کے منٹس طلب کر لیے گئے ہیں
اسلام آباد میں جہاں جہاں پبلک ہیئرنگ ہوئی، مکمل تفصیلات طلب کی گئی ہیں،پبلک ہیئرنگ عوام کا بنیادی حق ہے، ای پی اے کو واضح احکامات ہیں کہ تمام اقدامات قانون کے مطابق ہوں گے،

Comments are closed.