پیپلزپارٹی حکومت کے پہلے 60 دن،جمود ٹوٹا، عوامی راج بحال ہوا،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی، ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر
مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر، جواں سال پارلیمنٹرین راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی قیادت میں قائم حکومت کے پہلے 60ایام پر مشتمل کارکردگی کو نظریاتی استحکام،
وفاقی حکومت سے مثالی ورکنگ ریلیشن شپ کی بناء پر 15 ارب روپے کی لاگت سے تین دانش سکولوں سمیت دانش یونیورسٹی کیمپس کی منظوری،سیاسی رواداری، شراکت اقتدار میں عوامی تصور اور قومی مفاہمت کا مثالی دور قرار دے دیا،
سیاسی منظر نامے پر چھائے جمود اورانارکی کاخاتمہ، سیاسی سرگرمیوں کا بھرپور آغاز، حکومتی اداروں پر عوام کے اعتماد کی بحالی، ریاستی وسائل عوام کیلئے وقف، ایوان اقتدار کے دروازے عام عوام کیلئے بلاتخصیص کھولنے
تاؤ بٹ سے بھمبر تک عوامی راج کا سماں، تحریک آزادی کشمیر، مسلح افواج پاکستان کے ساتھ قلبی وابستگی کا فروغ، نظریاتی اور فکری انتشار کے بجائے اعتماد سازی کی طرف مثبت پیش رفت، رواداری اور وضع داری، شائستگی کی حکومتی پالیسیاں منفرد مثالیں ہیں،
گزشتہ روز حکومت کے 2 ماہ کی کارکردگی پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات، ترجمان وزیراعظم شوکت جاوید میر نے کہا کہ وزراء کی تعداد میں ڈاؤن سائزنگ کے ذریعے 20 تک لاکر مہاجرین ممبران اسمبلی کو کابینہ میں شامل نہ کرنے کے اور فنڈز فراہمی پر پابندی اور شہداء کے ورثاء کونوکری دینے کے معاہدے پر عملدرآمد،
انہوں نے کہا کہ تعلیمی پیکیج کی منظوری کے بعد آزاد خطہ ایجوکیشنل سٹیٹ میں تبدیل ہونے کا خواب وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی مدبرانہ، دور اندیش پالیسیوں سے تکمیل پذیر ہو جائے گا
حکومت آزادکشمیر ہائیڈل، منرل پراجیکٹس اور سیاحت کے فروغ کیلئے بڑے منصوبے تیارکر کے معاشی خود کفالت کی طرف رواں دواں ہے، جب کہ نوجوانوں کو باوقار اور دہلیز پر روزگار کی فراہمی کیلئے کشمیر بینک سے پانچ سے 30لاکھ روپے تک بلاسود قرضوں کی شفاف اجرائیگی آخری مراحل میں ہے
جب کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نے مختصر ترین مدت میں چالیس سال بعد طلباء یونین کی بحالی، کشمیر بینک کو شیڈول بنانے کیلئے تیز رفتاری سے منصوبہ بندی، چھوٹے ملازمین کی مستقلی و ترقیابی، ٹیکنیکل ملازمین کی تنخواہیں چالیس ہزار ماہوار مقرر کرنے سمیت پراپرٹی ٹیکس میں باقی صوبوں کی نسبت کمی حکومتی کارکردگی کی منہ بولتی مثالیں ہیں
اسی طرح نئی ٹرانسپورٹ پالیسی، پونچھ مظفرآباد نئے تعلیمی بورڈز کا قیام، باغ کو بگ سٹی کا درجہ،ڈسٹرکٹ ہسپتال پونچھ کی نامکمل عمارت کی تعمیر، چیڑھ واٹر سپلائی سکیم، سی ایم ایچ ہسپتال راولاکوٹ میں کارڈیک سروسز، ٹاؤن کمیٹی علی سوجل کی اسامیوں کی بحالی
انتظامی محکموں کی تعداد 20 تک کرنے پر عملدآمد، بجلی کیلئے 139ملین روپے کے بقایا جات معاف کرنے، 9اضلاع میں سالڈ ویسٹ منصوبے شروع کرنے، ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ز پر وویمن پولیس اسٹیشنز کے قیام
نیلم ڈسٹرکٹ ہسپتال کو پچاس سے بڑھا کر 100 بیڈ تک کرنے کا اعلان، باغ ہسپتال کو ٹیچنگ ہسپتال کا درجہ دینے، کھائی گلی سٹریٹ لائٹس، بنجوسہ جھیل کی ڈویلپمنٹ، باغ میں یونیورسٹی کیمپس قائم کرنے کا منصوبہ
ایک سوال کے جواب میں شوکت جاوید میر نے کہا کہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور 16،16 گھنٹے مسلسل حکومتی اُمور عوامی مشاورت سے اداکر کے ماضی کی محرومیوں کا ازالہ کرنے میں کامیاب ہو چکے ہیں
اور اسی شاندار کارکردگی کی بناء پر پیپلزپارٹی عام انتخابات میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور، انچارج سیاسی اُمور چوہدری ریاض، صدر چوہدری محمد یاسین، سپیکر چوہدری لطیف اکبر کی قیادت میں شاندار فتح حاصل کر کے دوبارہ حکومت سازی کرے گی جو عوام کی توقعات اور خواہشات کے عین مطابق عملدرآمد کو یقینی بنائے گی
شوکت جاوید نے کہا کہ مہاجرین نشستوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے کیلئے آئینی کمیٹی اور اشرافیہ کی مراعات کے تعین کیلئے بھی قائم اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی اپنی سفارشات تیار کر رہی ہے جن کو فریقین کی باہمی رضامندی سے قانون ساز اسمبلی میں پیش کرکے قانون سازی کر دی جائے گی
پیپلزپارٹی کی حکومت تحریک آزادی کشمیر کو حریت کانفرنس اور جہاد کونسل کی باہمی مشاورت سے پالیسیاں ترتیب دے رہی ہے، جس کے لیے حریت کانفرنس اور مہاجرین تنظیموں سے رہنمائی حاصل کی جائے گی،
شوکت جاوید نے کہا کہ ایڈہاک ملازمین کی مستقلی کیلئے وزارتی کمیٹی بھی تجاویز تیار کر رہی ہے، تاکہ ان کے مستقبل کو بھی تحفظ دیا جاسکے،اسی طرح جملہ سرکاری محکموں میں خالی اسامیوں کو بذریعہ اشتہارتھرڈ پارٹی کے ذریعے میرٹ پر تعیناتیاں عمل میں لائی جائیں گی،
انہوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز حافظ سید عاصم منیر کی قیادت میں پاکستان اور افواج پاکستان قومی سلامتی کے اداروں کو پیپلزپارٹی کی حکومت ریڈ لائن سمجھتی ہے،
وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور کی سربراہی میں عوامی حکومت پارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو، دختر مشرق محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے روشن خیال، ترقی پسند، افکار و نظریات اور انقلابی منشورکے مطابق ناقابل تسخیر دفاع
مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی،تعلیم، صحت، روزگار،انفراسٹرکچرکی بحالی، پسماندہ علاقوں کی ترقی، طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمے کیلئے پالیسیوں پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے، یکساں نظام تعلیم اور مطالعہ کشمیر کو نصاب میں کرنا ہماری ترجیحات کا حصہ ہیں،
پیپلزپارٹی اسلام ہمارا دین، سوشل ازم ہماری معیشت،طاقت کا سرچشمہ عوام، جمہوریت ہماری سیاست کے چار رہنماء اصولوں پر کاربند رہتے ہوئے عوام کے بنیادی حقوق ان کی دہلیز پر فراہم کرنے کیلئے اب راج کرے گی خلق خدا جو تم بھی ہو اور میں بھی ہوں کے عوام دوست فلسفے کو پروان چڑھائے گی،
انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی جموں و کشمیر عوامی ایکشن کمیٹی سمیت کسی بھی جمہوری قوت سے مزاحمت کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، ہم طاقت کے استعمال کے بجائے مکالمہ پر یقین کامل رکھتے ہیں۔

Comments are closed.