فیصل راٹھورکی دورہ کوٹلی کےدوران ناڑآمد،شاندار استقبال

فیصل راٹھورکادورہ کوٹلی کےدوران ناڑآمد،شاندار استقبال

ناڑ(سپیشل رپورٹر) وزیر اعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا دورہ کوٹلی کے دوران ناڑ آمد پر پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کی جانب سے شاندار استقبال،

کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔ڈسٹرکٹ کونسلر چوہدری کرامت حسین،کونسلر  چوہدری نجیب عاصم مرکزی رہنماء راجہ شاہ نواز حسین کی قیادت میں مرکزی جامع مسجد کے سامنے وزیراعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور صدر پیپلز پارٹی چوہدری محمد یاسین کو خوش آمدید کہا گیا

قبل ازیں گل پور میں بھی پیپلز پارٹی کے جیالوں نے پر تپاک استقبال کیاتھا۔وزیر اعظم راجہ فیصل ممتاز راٹھور اور صدر پیپلز پارٹی چوہدری محمد یاسین نے گاڑی میں بیٹھے بیٹھے ہی ہاتھ ہلا کر کارکنان کے جوش و جذبے کی حوالہ افزائی کی۔

ازیں بعد قائدین کا یہ قافلہ پورے پروٹوکول کے ساتھ براستہ راجدھانی جرائی اور چوک صاحباں چڑہوئی کے لیے روانہ ہو گیا۔جرائی کے مقام پر بھی مقامی قیادت میں خیر مقدم کیا گیا۔

Comments are closed.