فیصل ممتاز راٹھور نے دربارِ عالیہ گلہار شریف میں حاضری دی

فیصل ممتاز راٹھور نے دربارِ عالیہ گلہار شریف میں حاضری دی

 

کوٹلی (کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیراعظم آزاد حکومتِ ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے دربارِ عالیہ گلہار شریف میں حاضری دی۔

 

وزیراعظم آزاد کشمیر نے ملکی سلامتی، ریاست کے امن و استحکام اور تحریکِ آزادی کشمیر کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی۔

 

وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ اولیائے کرام دینِ اسلام کے حقیقی سفیر اور امن، محبت و بھائی چارے کے علمبردار ہیں جن کی تعلیمات آج بھی معاشرے کے دیر پا امن کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔

 

اس موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر چوہدری یاسین ، وزیر اوقاف، مذہبی امور و اطلاعات چوہدری محمد رفیق نئیر، وزیر خوراک و کے ڈی اے جاوید اقبال بڈھانوی، وزیر ہائر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک، وزیر مال چوہدری محمد اخلاق، رہنما پیپلز پارٹی ولید انقلابی ، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی و ضلعی قائدین، پارٹی کارکنان، اور پارٹی عہدیداران کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Comments are closed.