خورشیدآباد،پیپلز پارٹی کاپاورشو،وزیراعظم کاوالہانہ استقبال

پیپلز پارٹی کا خورشید آباد میں پاور شو، عوامی محبت کا طوفان،خورشید آباد جئیے فیصل کے نعروں سے گونج اٹھا

خورشید آباد میں فیصل ممتاز راٹھور کے استقبال نے سیاسی طاقت کا اعلان کر دیا

 

خورشید آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے کشمیری برادری کے ہیڈ کوارٹر خورشید آباد پہنچنے پر عوام کی بڑی تعداد نے ان کا پرتپاک اور والہانہ استقبال کیا۔

 

اس موقع پر یونین کونسل چھانجل کے چیئرمین یوسف قریشی، چیئرمین یونین کونسل خورشید آباد اعجاز قریشی، ڈسٹرکٹ کونسلر شوکت ڈار، حاجی سمیع اللہ بٹ، یوتھ کونسلر سجاد قریشی، چیئرمین سلیم میر، شبیر آفریدی، ٹھیکدار طارق خان، سردار طالب کھوکھر، سردار عامر عزیز کھوکھر، امتیاز کھوکھر، عنصر بٹ، حوالدار شفیع، غلام محمد نائیک، شمس قریشی، کونسلر حفیظ میر، کونسلر سعید قریشی، کونسلر اکبر ڈار، شفیع شاکر، محی الدین ٹھکر، ٹھیکدار یوسف ٹھکر، عبدالاحد، ممتاز میر، مجید قریشی، ریٹائرڈ سب انسپکٹر گلزار قریشی، ریٹائرڈ انسپکٹر خواجہ احمد جان، شریف بٹ، خواجہ رفیق، منظور احمد قریشی، مجید احمد لون، خواجہ قادر، خواجہ خلیل اور خواجہ عبدالسلام کی قیادت میں عوام نے بھرپور شرکت کی۔

 

استقبال کے موقع پر راستے میں جگہ جگہ استقبالیہ بینرز آویزاں تھے جن پر دلوں کے حکمران سابق وزیراعظم ممتاز حسین راٹھور، وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید ایڈووکیٹ کی قدآدم تصاویر آویزاں تھیں، جو عوامی محبت اور وابستگی کا واضح ثبوت تھیں۔

 

خورشید آباد پہنچنے پر وزیراعظم کا فقیدالمثال استقبال کیا گیا اور فضا جئیے بھٹو، جئیے بے نظیر، جئیے بلاول، جئیے فریال تالپور، جئیے فیصل اور جئیے خواجہ طارق سعیدکے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ عوام کے جوش و خروش اور والہانہ محبت نے اس بات کو ثابت کیا کہ وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور پاکستان پیپلز پارٹی کو علاقے میں بھرپور عوامی حمایت حاصل ہے۔

 

Comments are closed.