آزادکشمیر کے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے اتفاق ہوگیا ہے،انجینیئر امیر مقام کی پرہس کانفرنس
اسلام آباد(رازق بھٹی) یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جایا جائے گا،ہر صوبے میں وزیر اعلیٰ یکجہتی کشمیر ریلی کو لیڈ کرے گاآزادکشمیر کے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے حوالے سے اتفاق ہوگیا ہے،یسین ملک کیس کے حوالے سے حکومت ہر سطح پر تعاون کیلئے تیار ہے
ان خیالات کا اظہار وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینیئر امیر مقام نے ناصر جمال کی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا
انجینئر امیر مقام نے کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر بھرپور انداز میں منایا جائے گا اور ہر صوبے میں وزیر اعلیٰ یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت کریں گے تاکہ عالمی برادری پر واضح پیغام جائے کہ پاکستان کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے لیے مکمل طور پر کھڑا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری پر اتفاق ہو گیا ہے اور یسین ملک کیس کے حوالے سے حکومت ہر سطح پر تعاون کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کے تمام صوبے اور وفاقی ادارے یکجہتی اور قومی مفاد کے لیے متحد رہیں، کیونکہ انتشار اور تفریق ملک کے لیے خطرناک ہیں۔
امیر مقام نے کہا کہ کشمیر کے حالات کشیدگی اور انتشار کو متحمل نہیں ہو سکتے۔ ہم نے دیکھا ہے کہ احتجاج کے ذریعے مسائل حل نہیں ہوتے، کشمیری عوام کو حقیقی فلاح و ترقی کے لیے مضبوط سیاسی اور عملی اقدامات کی ضرورت ہے۔
ناصر جمال کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے حوالے سے امیر مقام نے کہا کہ یہ اقدام ملکی یکجہتی اور عوامی خدمت کے لیے ایک اہم فیصلہ ہے۔ ناصر جمال نے اپنے 15 سالہ سیاسی سفر کے دوران عوامی نیشنل پارٹی سے جو عزت اور مواقع حاصل کیے وہ قابلِ ستائش ہیں لیکن اب وقت آگیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں عملی ترقیاتی اقدامات ہوں اور نوجوانوں میں احساسِ محرومی کم کیا جائے۔
امیر مقام نے خیبرپختونخوا کے گزشتہ 13 سالہ دورِ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس دوران بدامنی، بدانتظامی اور ترقیاتی منصوبوں کی شدید کمی رہی۔
پی ٹی آئی دور میں ترقیاتی کام رک گئے، علاقے کے نمائندے اسمبلی اور حلقے میں دوہرا موقف اپناتے رہے جبکہ عوام مسائل کے بوجھ تلے دب گئی۔
انہوں نے کہا کہ نسوئی گیس منصوبہ مسلم لیگ (ن) کی عملی کوششوں سے منظور ہوا، لیپ ٹاپ اسکیم بحال کی گئی اور نوجوانوں کو وہی مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں جو پنجاب میں دستیاب ہیں، تاکہ احساسِ محرومی ختم ہو اور نوجوانوں میں مایوسی اور فرسٹریشن کم ہو۔
امیر مقام نے مزید کہا کہ نخدائی خدمتگار تحریک سے آزادی کی جدوجہد ہمارے علاقے سے شروع ہوئی آبادی بڑھ رہی ہے لیکن مسائل کم نہیں ہو رہے۔ نوجوان ہمارے ملک کا مستقبل ہیں، انہیں حقیر مواقع نہیں بلکہ حقیقی ترقی دینے کی ضرورت ہے۔
پنجاب پاکستان ہے اور پاکستان پنجاب ہے، ہم سب پاکستانی ہیں اور قومی یکجہتی کو مضبوط کرنا وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا میں عملی جدوجہد جاری رکھے گی اور نوجوانوں، عوام اور خطے کی ترقی کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔
–

Comments are closed.