باغ:موبائل کمپنیوں کو1ہفتے کاالٹی میٹم،ٹاورسیل کرنیکی وارننگ

باغ: موبائل کمپنیوں کو ایک ہفتے کا الٹی میٹم،ناقص سروسز پر ٹاور سیل کرنے کی وارننگ،اسسٹنٹ کمشنر باغ کا موبائل کمپنیوں کو سخت نوٹس

 

باغ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر باغ سردار علی صیاد الزمان نے موبائل فون اور انٹرنیٹ پرووائیڈرز کو سروسز بہتر بنانے کیلئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی، مطلوبہ معیار پر پورا نہ اترنے والی کمپنیوں کے دفاتر اور ٹاور سیل کر دیں گے،

 

ایس سی او کی طرف سے خراب موسمی حالات میں بلا تعطل سروسز کی کی فراہمی لائق تحسین ہے ، اجلاس میں پرائیویٹ سیلولر کمپنیوں کے نمائندوں کی عدم شرکت پر برہمی کا اظہار تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر باغ علی صیّاد الزماں نے تمام نیٹ ورکس فرنچائز کے زمہ داران کی میٹنگ بلائی تھی،

 

ایس سی او کو چھوڑ کر باقی فرنچائز مالکان پری پلان طور پر غائب،یہ میٹنگ عوامی شکایت پر بلائی گئی تھی کہ موبائل سروس اور انٹرنیٹ سروس کیوں متاثر ہوتی ہے،فرنچائز مالکان مہنگے پیکجز کے باوجود عوام کو سروس دینے سے قاصر،عوام نے استدعا کی ہے کہ وہ تمام فرنچائز مالکان جن کو میٹنگ میں بلایا گیا تھا اور پری پلان میٹنگ میں نہیں آئے انکے خلاف قانونی کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

 

اس موقع نے اسسٹنٹ کمشنر باغ نے کہا کہ ایک ہفتہ کے اندر موبائل کمپنیاں اپنی سروسز بہتر کر لیں بصورت دیگر فرنچائز اور موبائل ٹاور سیل کر دیں گے لوگ مشکلات کا شکار ہیں آئے روز موبائل کمپنیوں کے حوالے سے شکایات آرہی ہیں لیکن زمہ داران کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ۔

 

اس موقع پر صحافیوں ، سول سوسائٹی کے نمائندگان بھی شریک تھے جہنوں نے کمپنیوں کی عوام دشمن پالیسیوں سے اسسٹنٹ کمشنر کو آگاہ کیا کہ کس طرح مہنگے پیکجز کے نام پر لوگوں کو لوٹا جا رہا جبکہ ہزاروں طلباء ، ان لان ورکرز متاثر ہیں ۔

 

اسسٹنٹ کمشنر باغ نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کریں گے لوگوں کی سہولت کے لیے ہر قدم اٹھائیں گے لوگوں سے کروڑوں روپے موبائل کمپنیاں کما رہی ہیں لیکن ناقص سروسز سے ہر طبقہ متاثر ہے جسے کا ہر صورت حل نکالیں گے ۔

Comments are closed.