مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں اہم پیش رفت،پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم، آئندہ انتخابات میں متحد ہو کر آگے بڑھنے کا فیصلہ
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان میں اہم پیش رفت،پارٹی کے اندرونی اختلافات ختم، آئندہ انتخابات میں متحد ہو کر آگے بڑھنے کا فیصلہ
وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن گروپ اور جنرل سیکرٹری اکبر تابان اور محمد انور گروپ نے پارٹی کے وسیع تر مفاد میں تمام اختلافات ختم کردیے اور عہد کیا کہ آئندہ ایک ہو کر نوازشریف کی قیادت میں پارٹی کے لیے بھرپور کام کریں گے۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان آئندہ انتخابات میں مکمل اتحاد اور یکجہتی کے ساتھ حصہ لے گی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا:“آج ہم سب اکٹھے ہو کر اپنے سیاسی مخالفین کو یہ واضح پیغام دے رہے ہیں کہ مسلم لیگ (ن) ایک ہے اور ہم قائد مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں متحدہیں
وفاقی وزیر نے کہا کہ میں آپ سب کا شکریہ اد ا کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی ٹکٹ میرٹ پر دیے جائیں گے سب اختلاف ختم اورآج کے بعد ہم سب ایک ہیں اور میں آپ کویقین دلا تا ہوں کہ میں خود کو آپ کی ٹیم کا حصہ سمجھتا ہوں۔
صدر مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن نے کہا:“ہم سب ایک صفحے پر ہیں اور میاں نواز شریف کے وژن اور قیادت کے تحت متحد ہو کر آگے بڑھیں گے۔’
جنرل سیکرٹری اکبر تابان نے کہا کہ ہمارے دل صاف ہیں اور ہم اتفاق سے ایک ہیں۔
اجلاس میں سابق وزیر محمد انور سمیت مسلم لیگ ن کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
قبل ازاں وفاقی وزیر نے دونوں فریقین کے ساتھ علیحدہ علیحدہ میٹنگ چئیر کی تھی۔

Comments are closed.