آزادکشمیربھرمیں عمران خان کی طبی سہولیات نہ ملنے پراحتجاج

آزاد کشمیر بھر میں عمران خان کی طبی سہولیات نہ ملنے پر احتجاج اور شاہراہیں بند

 

مظفر آباد،راولاکوٹ،باغ،بھمبر،میرپور ،کوٹلی،پلندری(کشمیر ایکسپریس نیوز)بانی تحریک انصاف کو ذاتی معالج سے چیک اپ کی اجازت نہ دینے اور آنکھ کے علاج کے لئے ہسپتال منتقل نہ کرنے پر صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر و سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی ہدایت پر کارکنوں کا احتجاج کوہالہ انٹری پوانٹ پر دھرنا ،

 

سہنسہ کوٹلی روڑ ٹریفک کیلئے بند جبکہ بھمبر میں کارکنوں نے میں شاہراہ پر دھرنا دے دیا۔ آزاد پتن انٹری پوائنٹ بھی بند کر کے احتجاج ریکارڈ کروایا گیا ۔

 

عمران خان کو مکمل طبی سہولیات نہ ملنے تک احتجاج جاری رکھنے کا اعلان۔تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کو طبی سہولیات کی عدم فراہمی اور ذاتی معالج سے چیک اپ کی اجازت نہ دینے کیخلاف پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عبدالقیوم خان نیازی کی ہدایت پر کارکنوں کا بھرپور احتجاج ،کارکنوں نے کوہالہ اور آزاد پتن انٹری پوائنٹ بند کر دئیے ،

 

پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں کو ہولاڑ انٹری پوائنٹ کی طرف جانے سے روک دیا جس پر کارکنوں نے پلیٹ کے مقام پر دھرنا دے کر پنڈی کوٹلی روڑ ٹریفک کے لئے بند کر دی ،کارکنوں کی عمران خان کو رہا کرو کی نعرے بازی ،

 

مکمل طبی سہولیات نہ ملنے تک دھرنے جاری رکھنے کا اعلان۔اس موقع پر صدر پی ٹی آئی و سابق وزیر اعظم سردار عبدالقیوم نیازن نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ذاتی معالج سے معائنے کی اجازت نہ دینا اور متا ثرہ آنکھ کی علاج کیلئے ہسپتال منتقل نہ کرنا بنیادی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے

 

ان کی صحت کے ساتھ جو مذاق اور کھلواڑ کیا جا رہا وہ فسطائیت ہے ،بانی پی ٹی آئی نہ صرف پاکستان کے سابق وزیر اعظم ہیں بلکہ امت مسلمہ کے لیڈر ہیں ،ان کو ناحق قید میں رکھنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ،

 

فیملی اور ذاتی معالجین کی خواہش کے مطابق بانی کو فی الفور الشفا ء آئی ہسپتال شفٹ کیا جائے اور ذاتی معالج کی نگرانی میں انکا مکمل علاج کیا جائے ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے جتنے کیسز ہیں انہیں فی الفور لگا کر بانی کی ضمانت پر رہائی یقینی بنائی جائے ۔صدر پی ٹی آئی نے کہا کہ ظلم و جبر کا نظام زیادہ دیر نہیں چلے گا

 

کشمیری پوری قوت کے ساتھ بانی کے ساتھ کھڑے ہیں ،انہوں نے مرکزی و ضلعی باڈیز،یوتھ ،لائرز،خواتین ونگز ،آئی ایس ایف اور کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا کہ وہ شارٹ کال پر نکلے اور بانی کیلئے تاریخ ساز احتجاج کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.