آپ کامالی تعاون بہت سے مریضوں کی زندگی بچا سکتا ہے۔ میجر جنرل مسعود الرح مٰن کیانی
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)پاکستان نیشنل ہارٹ ایسوسی ایشن (پناہ) اپنے ہم وطنوں کو نہ صرف دل کی بیماریوں سے بچاؤ کے لیے کام کر رہی ہے اور غریب لوگوں کی علاج کے لییکام کر رہی ہے۔
پناہ آگاہی اور پالیسی کی بات کے ساتھ ساتھ اُن دلوں کی دھڑکن بھی بن رہی ہے جو خاموشی سے مالی مدد کے منتظر ہوتے ہیں۔پناہ انسانیت کی فلاح کے لیے عملی اقدامات پر یقین رکھتی ہے۔ بہت سے مریض پناہ کے تعاون کی وجہ سے صحت یاب ہو چکے ہیں لیکن آج بھی بہت سے مریض فنڈز کی کمی کی وجہ سے علاج کے منتظر ہیں۔
ان کے علاج کے لیے کروڑوں روپے درکار ہیں۔یہ صرف اعداد و شمار نہیں، یہ امیدیں ہیں، یہ زندگیاں ہیں۔ اُن مریضوں کو امید تو ہوتی ہے، مگر وسائل نہیں ہوتے اور اکثر یہ مریض صرف پیسوں کی کمی کی وجہ سے علاج نہیں کروا سکتے ہیں۔
صدرِپناہ میجر جنرل مسعود الرح من کیانی نے کہا کی روزانہ پورے پا کستان سے مستحق لوگ ایک امید سے پناہ کے پاس آتے ہیں او ر اللہ تعالیٰ کی عطاء کردا توفیق اور آپ کی امداد کی بدولت ہم اس امید کو پورا کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
پناہ نے ابھی تک 767 سے زیادہ مریضوں کی مالی مدد کی ہے اور ان مریضوں کے علاج پر کرڑوں روپے خرچ کیے ہیں جس کی وجہ سے یہ مریض آج ایک اچھی اور صحت مند زندگی گزار رہے ہیں۔اس وقت بھی 141 مریض مالی امداد کے منتظر ہیں۔
ان ضرورت مند مریضوں کے لیے فنڈز جمع کرنے کے لیے پناہ نے فنڈ ریزنگ ڈنر کا اہتمام کیا ۔اُس میں طارق کیانی سابق ضلح ناظم پنڈی، سابقہ سرجن لیفٹیننٹ جنرل اظہر رشید، شہزاادہ عالمگیر، فیاض احمد رانجھاسابق ڈی جی ہیلتھ، اخلا ص مسعود صدر بٹر وا،،میجر جنرل مسعود الرح مٰن کیانی،میجر جنرل عاشور خان نے شرکت کی۔
صرف 2 گھنٹے کے پرورگرام میں لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ایک بڑی رقم اکٹھی ہوئی۔ لیکن دل کے مریضوں کی تعداد کے زیادتی کی وجہ سے ابھی بھی یہ رقم کافی نہیں ہے۔
جنرل سیکریٹری پناہ ثناء اللہ گھمن نے لوگوں کو پناہ کی خدمات اور کاوشوں کے بارے میں آگا کیا اور کہا کہ میری آپ جیسے درد دل رکھنے والے مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ آپ اس کار خیر میں پناہ کا ساتھ دیں۔
آپ کی طرف سے دیا گیا عطیہ کسی بچے کے لیے نئی زندگیا اور کسی ماں کی دعا بن سکتی ہے۔براہِ کرم، پناہ کے ساتھ مل کر ان ضرورت مندوں کی مدد کریں۔
جیسے اللہ پاک کا فرمان ہے کہ جس نے ایک جان بچائی گویا اس نے پوری انسانیت کو بچایا
