وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھورحجاز مقدس کے دورے پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مکہ مکرمہ روانہ
اسلام آباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھورحجاز مقدس کے دورے پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مکہ مکرمہ روانہ ہو گئے۔
وزیراعظم عمرہ ادا کریں گے اور عبادات و نوافل ادا کریں گے۔وہ مدینہ منورہ بھی جائیں گے جہاں وہ روضہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر حاضری دیں گے۔
اس موقع پر وزیراعظم پاکستان کی سلامتی،پاک فوج کی مضبوطی اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلیے خصوصی دعا بھی کریں گے۔
دوسری جانب آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے میڈیا کوآرڈینیٹر ظاہر لطیف سلہریا اور گوہر لطیف سلہریا کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
اپنے تعزیتی پیغام میں وزیراعظم نے دعا کی کہ اللہ پاک مرحومہ کے درجات بلند اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
