حریت قیادت کے خلاف کالے قوانین ناقابل قبول، لطیف اکبر

حریت قیادت کو دبانے کیلئے کالے قوانین کا استعمال ناقابل قبول ہیں،لطیف اکبر

 

مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)قائم مقام صدر آزاد جموں و کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے آسیہ اندرابی اور انکی ساتھی کشمیری خواتین کی سزا کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی، نائیدہ نسرین کو سزا دینا انصاف کے تقاضوں کے منافی اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے، دہلی کی عدالت کا فیصلہ انصاف کے تقاضوں کے منافی ہے۔

 

چوہدری لطیف اکبر نے کہا کہ حریت قیادت کو دبانے کیلئے کالے قوانین کا استعمال ناقابل قبول ہیں۔ صدر آزاد کشمیر نے یو اے پی اے کو بنیادی حقوق کے خلاف قانون قرار دیا اور کہا کہ آسیہ اندرابی اور ساتھیوں کو 30 سال سزا بھی کی بھی مذمت کرتے ہیں۔

 

انہوں نے عالمی برادری سے کشمیریوں پر مظالم کا نوٹس لینے کا بھی مطالبہ کیا۔ چوہدری لطیف نے کہاکہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں بند کی جائیں۔

 

انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو دبایا نہیں جا سکتا، عالمی برادری آسیہ اندرابی اور دیگر رہنماؤں کی فوری رہائی میں کرادد ادا کرے۔

Comments are closed.