امریکہ کو 15 نکاتی امن منصوبے پر ایران کے جواب کا انتظار: ‘امریکی آپریشن جاری رہے گاامریکہ زمینی فوجی دستے ایران بھیجے بغیر ایران جنگ کے اہداف حاصل کر سکتی ہے،مارکو روبیو
پیرس(انٹرنیشنل نیوز)امریکی سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے کہاہے کہ امریکہ زمینی فوجی دستے بھیجے بغیر ایران جنگ کے اہداف حاصل کر سکتی ہے جبکہ وہ 15 نکاتی امن منصوبے پر ایران کے جواب کے منتظر ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جی سیون کے وزرائے خارجہ کے اجلاس کے بعد جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں زمینی فوج اتارنے پر غور کر رہا ہے تو روبیو نے کہا کہ وہ فوجی حکمتِ عملی پر بات نہیں کریں گے۔
تاہم ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے مقاصد واضح ہیں اور ‘ہمیں پورا یقین ہے کہ ہم بہت جلد ان کے حصول کے قریب ہیں’۔ ان سے سوال کیاگیاکہ ایران میں امریکی کارروائی کب تک جاری رہے گی۔جس پر روبیو نے کہا کہ ‘یہ معاملہ ہفتوں کا ہے، مہینوں کا نہیں۔ یہ ‘ایک طویل جنگ نہیں۔
جب ان سے دوبارہ پوچھا گیا کہ کیا امریکہ ایران میں زمینی فوج بھیجے گا تو ان کا کہنا تھا کہ امریکہ اپنے اہداف ‘کسی بھی زمینی فوج کے بغیر حاصل کر سکتا ہے۔
‘ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ آج امریکہ کے 15 نکاتی منصوبے پر ایران کے جواب کی توقع کر رہے ہیں؟ روبیو نے کہا کہ ‘ہمیں ابھی تک کچھ نہیں ملا’۔ ایرانی جواب ‘کسی بھی لمحے آ سکتا ہے’ اور وہ ‘کوئی پیشگوئی نہیں کریں گے۔”اس دوران ہماری کارروائی جاری ہے۔
