ایران میں امریکی و اسرائیلی حملوں سے 92 ہزار سے زائد شہری عمارتیں تباہ، ایرانی ہلالِ احمر کی رپورٹ جاری
تہران (انٹرنیشنل نیوز): ایرانی ہلالِ احمر نے ملک بھر میں ہونے والے امریکی اور اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں شہری انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے نقصانات کی ہولناک تفصیلات جاری کر دی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ان حملوں میں اب تک مجموعی طور پر 92,662 شہری یونٹس کو نقصان پہنچا ہے۔ تفصیلی اعداد و شمار کے مطابق، متاثرہ عمارتوں میں 71,356 رہائشی مکانات اور 20,399 تجارتی مراکز شامل ہیں۔
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والے اداروں اور تعلیمی نیٹ ورک کو بھی شدید نشانہ بنایا گیا، جس میں 290 طبی سہولیات (ہیلتھ فیسیلٹیز) اور 600 اسکول تباہ یا متاثر ہوئے ہیں۔
ایرانی ہلالِ احمر نے اپنی رپورٹ میں مزید انکشاف کیا ہے کہ جنگ کے نتیجے میں خود تنظیم کے 17 مراکز، 46 ایمبولینسز اور 3 امدادی ہیلی کاپٹرز کو بھی نقصان پہنچا ہے
جس سے امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ تنظیم نے ان حملوں کو شہری آبادی اور امدادی ڈھانچے پر براہِ راست ضرب قرار دیا ہے۔
