وزیراعظم شہباز شریف کا بڑا فیصلہ: پٹرول قیمت برقرار

وزیراعظم شہباز شریف کا پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان،وفاقی حکومت نے اس ہفتے مزید 56 ارب روپے کا بوجھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے،شہباز شری

 

اسلام آباد(نیشنل نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن کے قیام کیلئے سفارتی محاذ پر دن رات متحرک ہیں، پاکستان دو محاذوں پر نہایت کامیابی سے کام کررہا ہے۔

 

جمعہ کو قوم سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم کوشش کررہے ہیں کہ خطہ اور دوست ممالک تباہ کن جنگ سے نجات پائیں۔ میں نے متعدد مرتبہ ایران اور خلیجی ممالک کے سربراہان سے تفصیلی گفتگو کی،

 

پاکستان کی سفارتی کوششیں محض بین الاقوامی کوشش نہیں بلکہ مذہبی فریضہ ہے۔ اسحاق ڈار پوری محنت اور خلوص نیت سے کام کررہے ہیں، جبکہ فیلڈ مارشل اس عمل میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔

 

وزیر اعظم نے کہا کہ مجھے پٹرول پر 95 روپے اور ڈیزل پر 203 روپے اضافے کی تجویز دی گئی جو میں نے مسترد کردی ہے اور وفاقی حکومت نے اس ہفتے مزید 56 ارب روپے کا بوجھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

آج کی تاریخ میں پٹرول فی لیٹر 544 روپے ہونا چاہیے تھا جو حکومت آپ کو 322 روپیمیں دے رہی ہے جبکہ ڈیزل کی فی لیٹرقیمت 790 روپے ہونی چاہیے تھی جو حکومت آپ کو 335 روپے میں فراہم کررہی ہے۔

 

Leave A Reply

Your email address will not be published.