آزاد کشمیر الیکشن کمیشن: رجسٹریشن افسران کو انتخابی فہرستیں اپڈیٹ کرنے کی ہدایت
میرپور (کشمیر ایکسپریس نیوز)آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن نے انتخابی فہرستوں کے کام کی تفصیلات کی فراہمی اور مقررہ فارمیٹ کے مطابق ڈیٹا کی فراہمی کے حوالے سے جملہ رجسٹریشن افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ علاقوں میں جاری انتخابی فہرستوں کی نظر ثانی / اپڈیٹ کے کام کی مکمل تفصیلات فراہم کریں
چونکہ اس وقت انتخابی فہرستوں پر کام مختلف اقسام کے ڈیٹا اور کیٹیگریز پر کیا جا رہا ہے، جن میں حتمی انتخابی فہرستہا برائے بلدیاتی انتخابات 2022ء، مسودہ انتخابی فہرست 2026(DER 2026 (اضافہ / ترمیم (مشترکہ)، اضافہ اور ترمیم الگ الگ شامل ہیں۔یکسانیت، شفافیت اور ڈیٹا کے مؤثر انضمام کو یقینی بنانے کے لیے تمام رجسٹریشن افسران کو ہدایت کی جاتی ہے کہ مذکورہ بالا تمام کیٹیگریز کے تحت کیے گئے
کام کی مکمل تفصیلات مرتب کریں اور ڈیٹا کو درج ذیل فارمیٹ کے مطابق تیار کریں۔ مزید برآں، تمام رجسٹریشن افسران مقررہ شیڈول کے مطابق متعلقہ ضلعی الیکشن دفاتر کو یہ ڈیٹا فراہم کریں۔
مقررہ وقت میں تعمیل نہ ہونے کی صورت میں مجموعی انتخابی فہرستوں کے عمل میں خلل واقع ہو سکتاہے،کیٹیگری واضح طور پر درج کی جائے، نئے دوٹرز کا اندراج، ووٹر زکے کوائف میں تبدیلی،وفات یا دیگر وجوہات کی بنا پر حذف شدہ اندراجات کا اخراج،تصدیق شدہ ریکارڈ، وہ اندراجات جن کی فیلڈ میں تصدیق ہو چکی ہو شامل کی جائے۔
