وزیراعظم آزاد کشمیر کا لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ

وزیراعظم آزاد کشمیر کا لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ کا دورہ

لاہور(کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے لاہور میں سیف سٹی پراجیکٹ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، سیف سٹی پراجیکٹ کے سی ای او مستنصر فیروز نے وزیراعظم کو ویلکم کیا

اور انہیں ادارے کی کارکردگی، سیکیورٹی اقدامات اور جدید نگرانی کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعظم کو ایمرجنسی رسپانس، ٹریفک مینجمنٹ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی رابطہ کار کے نظام سے آگاہ کیا گیا۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیف سٹی پراجیکٹ کے تحت شہر بھر میں نصب جدید کیمروں، مانیٹرنگ سسٹمز اور ڈیٹا اینالیٹکس کی مدد سے جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سیف سٹی کے حکام نے انہیں مختلف کنٹرول رومز کا دورہ کروایا اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے حاصل ہونے والے نتائج پر روشنی ڈالی۔

وزیر اعظم کے ہمراہ آئی جی پولیس آزاد کشمیر کیپٹن ریٹائرڈ لیاقت علی بھی موجود تھے۔وزیر اعظم آزاد کشمیر نے سیف سٹی پراجیکٹ کی کارکردگی کو سراہا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.