وزیراعظم آزاد کشمیرکا ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور

وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل پر زور، 22 اپریل تک 100٪ بجٹ استعمال کی ہدایت

مظفرآباد(کشمیر ایکسپریس نیوز)وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے ترقیاتی جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے متعلقہ محکمہ جات کے سربراہان سے سیکٹر وائز ترقیاتی منصوبہ جات کے خلاف سو فی صد بجٹ یوٹیلائزیشن، جاری منصوبہ جات کی پراگریس اور ان منصوبوں کے خلاف بقایہ جات پر تفصیلی بریفنگ لی۔ اجلاس میں موسٹ سینئر وزیر، وزراء حکومت، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل، پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹریز حکومت سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات نے آزاد کشمیر کے منظور شدہ ترقیاتی منصوبہ جات کے خلاف ADPمیں مختص بجٹ یوٹیلائزیشن، پی ایس ڈی پی کے جاری منصوبہ جات، اور باقی مانندہ بجٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے اجلاس سے خطاب میں کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے خلاف مختص بجٹ کا سوفیصد تصرف یقینی بنایاجائے، ترقیاتی عمل کے معیار اور رفتار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں بروقت مکمل نہ ہونے کی وجہ سے انکی لاگت میں اضافہ ہوجاتا ہے جس کا بوجھ سرکاری خزانے پر پڑتا ہے،اس لیے ہر صورت ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر ہی مکمل کیاجائے۔ وزیراعظم آزادکشمیر جاگراں ہائیڈروپاور پراجیکٹ فیز 2منصوبے، آزادجموں وکشمیر قانون سازاسمبلی کی زیر تعمیر عمارت، رٹھوعہ ہریام پل، ایل او سی پر بنکرز کی تعمیر، سمیت نوسیری لیسوا بائی پاس کی پراگریس بارے بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے ترقیاتی منصوبوں کے خلاف مکمل کئے گئے کام کے خلاف فوری ادائیگی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ 22اپریل تک تمام محکمہ جات ترقیاتی فنڈز کی 100 فیصد یوٹیلائزیشن یقینی بنائیں، وقت کم ہے، کم وقت میں زیادہ کام کرنا ہے، چیزوں کو فاسٹ ٹریک پر لے جائیں گے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہماری حکومت میں کسی بھی منصوبے میں تاخیر نہیں آئے گی، تمام محکمہ جات بروقت اپنے پروجیکٹس تیار کر کے متعلقہ فورمز تک پہنچائیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.