اسلام آبادمذاکرات پرپیش رفت،اسرائیل حملےکم کرے گا:ٹرمپ

اسلام آباد مذاکرات پر پیش رفت، ایران معاہدہ قریب، اسرائیل حملے کم کرے گا: ٹرمپ

واشنگٹن(انٹرنیشنل نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ ممکنہ امن معاہدے کے حوالے سے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیش رفت مثبت سمت میں جاری ہے اور معاہدہ قریب ہو سکتا ہے۔

امریکی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں جاری مذاکرات کے حوالے سے وہ بہت پُرامید ہیں اور توقع رکھتے ہیں کہ سفارتی کوششیں جلد نتائج دیں گی، جس سے خطے میں کشیدگی میں کمی آئے گی۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کی قیادت مذاکرات میں سنجیدگی اور معقول رویہ اختیار کیے ہوئے ہے، تاہم انہوں نے خبردار کیا کہ اگر معاہدہ نہ ہوا تو صورتحال پیچیدہ اور تکلیف دہ ہو سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے وزیرِاعظم نیتن یاہو نے حالیہ ٹیلیفونک گفتگو میں لبنان پر حملوں میں کمی پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ بات چیت میں دونوں جانب سے سنجیدگی دکھائی جا رہی ہے، اور اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو یہ نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.