مسلم لیگ ن کاآزادکشمیرانتخابات کیلئےپارلیمانی بورڈتشکیل

مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر انتخابات کیلئے پارلیمانی بورڈ تشکیل، نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(کشمیر ایکسپریس نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات 2026 کے لیے پارلیمانی بورڈ تشکیل دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پارلیمانی بورڈ پارٹی ٹکٹوں کے اجرا اور موزوں امیدواروں کے انتخاب کا مجاز ہوگا۔ بورڈ کی سربراہی پارٹی قائد میاں محمد نواز شریف کریں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بورڈ میں میاں محمد شہباز شریف، محمد اسحاق ڈار، احسن اقبال، خواجہ آصف، مریم نواز شریف، حمزہ شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق، شاہ غلام قادر، راجہ محمد فاروق حیدر خان، مشتاق احمد منہاس، چوہدری محمد سعید، چوہدری طارق فاروق، ڈاکٹر نجیب نقی خان، بیرسٹر افتخار گیلانی، چوہدری عبد الرحمن، پرویز رشید، رانا ثناء اللہ خان، امیر مقام، مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان، کیپٹن (ر) محمد صفدر اور برجیس طاہر شامل ہیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ پارلیمانی بورڈ آزاد کشمیر میں پارٹی کو مضبوط اور منظم انداز میں انتخابات میں حصہ دلوانے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا اور میرٹ پر ٹکٹوں کی تقسیم کو یقینی بنایا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کی کاپی پارٹی صدر میاں محمد نواز شریف کو بھی ارسال کر دی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.