29سال بعدانصاف:وفاقی محتسب کی مداخلت پرشہری کوپلاٹ مل گیا
اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی محتسب نوید کامران بلوچ کی مدا خلت سے کے آ ر ایل ایمپلا ئز ہا ؤ سنگ سو سا ئٹی نے ضلع رحیم یار خان کے ایک شکا یت گزار کو29 سال بعد پلاٹ الا ٹ کر دیا ہے،
جس پر شکا یت گزار نے وفاقی محتسب کا شکر یہ ادا کر تے ہو ئے کہا ہے کہ اگر یہ ادارہ نہ ہو تا تو شا ید مجھے میرا حق کبھی نہ ملتا۔ تفصیلات کے مطابق ضلع رحیم یار خان کے ایک نوا حی گا ؤں کے رہائشی مرزا حبیب اللہ خان نے روات اسلام آ باد میں کے آ ر ایل ایمپلا ئزہا ؤ سنگ سوسا ئٹی سے1997ء میں ایک پلاٹ خر یدا اور اس کے تمام واجبات ادا کر دئیے،
اسے قبضے کا لیٹربھی جا ری کر دیا گیا مگر مو قع پر پلاٹ کا قبضہ نہ دیا گیا، درخواست گزار 29 سال سو سا ئٹی اور مختلف دفا تر کے چکر لگا تا رہا مگر اسے اس کا حق نہ مل سکا، اسی دوران درخواست کنند ہ کو فا لج ہو گیا، وہ اس بیماری کی حالت میں بھی سو سا ئٹی کے چکر لگا تا رہا مگر سو سا ئٹی کو اس پر تر س نہ آ یا۔
شکا یت کنند ہ نے ہرطر ف سے ما یو س ہو کر وفاقی محتسب میں درخوا ست دے دی، جہاں تنا زعات کے غیر رسمی حل کے پروگرام آئی آر ڈی(Informal Resolution of Disputes) کے تحت کیس درج کر کے کواپر یٹوہا ؤ سنگ سو سا ئٹیزڈیپا رٹمنٹ اور مذ کو رہ سو سا ئٹی سے رپورٹ طلب کی گئی۔
وفاقی محتسب میں کیس کی متعدد سما عتوں کے بعد با لآ خرسو سا ئٹی نے شکایت کنند ہ کو31 ما رچ2026 ء کو سو سا ئٹی کے بلا ک- ڈی میں دس مرلے کا ایک کا رنر پلا ٹ نمبر362الا ٹ کر کے اس کا قبضہ بھی دے دیا ہے۔
شکایت کنند ہ نے 04 مئی2026ء کو اپنے شکر یہ کے خط کے سا تھ تصد یق کی ہے کہ اسے29 سال بعد وفاقی محتسب کی مدا خلت سے اس کا حق مل گیا ہے، جس پر اس نے وفاقی محتسب نو ید کا مران بلوچ اور ان کے افسران کا شکریہ ادا کیا ہے، جن کی کو ششوں سے سو سا ئٹی نے اسے ایک متبا دل پلاٹ الاٹ کر دیا ہے۔
