کویت سٹی (انٹرنیشنل نیوز)ایرانی ڈرونز اور میزائل حملوں کے بعد کویت ایئر پورٹ پر ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی۔
اس حوالے سے کویتی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حملے میں ایئرپورٹ پر متعدد تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
کویتی سول ایوی ایشن نے کہا کہ ایرانی حملے سے ایئر پورٹ پر کچھ افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں،پروازوں کو اگلے نوٹس تک معطل اور دیگر ایئر پورٹس کی جانب موڑا جا رہا ہے۔
دوسری جانب ایرانی میڈیا کے مطابق پاسداران نے امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر،ایئربیس اور ہیلی کاپٹروں کو نشانہ بنایا۔ پاسداران نے آبنائے ہرمز کے قریب ایرانی آئل ٹینکر پر حملے کے بعد ایک جہاز کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔
