پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فارسکولزدوسرے سیزن کااعلان

اسلام آباد(رازق بھٹی) سینئر جنرل مینیجر ڈومیسٹک کرکٹ پی سی بی اسامہ شارون اور مصباح الحق نے پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکولز دوسرے سیزن کا اعلان کر دیا،

ٹورنامنٹ کے دوسرے سیزن میں 100 اضلاع کے سکول شرکت کریں گے، پہلے سیزن میں 39 اضلاع کے سکولوں نے شرکت کی تھی،پی سی بی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام فار سکولز 2026-27 میں ملک بھر سے کل 1200 سکول حصہ لیں گے،

ٹورنامنٹ کا آغاز 15 ستمبر سے ہوگا، جبکہ سکولوں کے ٹریننگ کیمپ 10 اگست سے شروع ہوں گے،سکول کرکٹ ٹورنامنٹ چار مرحلوں میں کھیلا جائے گا،

سکولز کی ٹیمیں ضلعی، ڈویژنل، صوبائی اور قومی سطح پر مرحلہ وار شرکت کریں گی،
سکول کرکٹ کے پہلے سیزن کے کامیاب انعقاد کے بعد دوسرے سیزن میں سکولوں کی تعداد میں اضافہ کیا گیا،ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والے تمام سکولز کو پی سی بی فنڈنگ اور تکنیکی مدد فراہم کرے گا،

Leave A Reply

Your email address will not be published.