مظفرآباد( کشمیر ایکسپریس نیوز) آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کی مخصوص نشستوں پر انتخاب کیلئے کاغذاتِ نامزدگی جمع ہوگئے ۔مخصوص نشستوں پر انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے سیکرٹری الیکشن کمیشن/ریٹرننگ افسر راجہ محمد شکیل خان کے پاس کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جانب سے 7 جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے 5 امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے گئے ۔پاکستان مسلم لیگ (ن) نے خواتین کی مخصوص نشستوں کے لیے مریم زمان، مریم ادریس، سحرش قمر اور رفعت عابد کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے جبکہ پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے خواتین کی مخصوص نشستوں پر فرزانہ یعقوب، شاہین کوثر ڈار اور زوبیہ خورشید کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے گئے۔علماء و مشائخ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کے پیر مظہر سعید شاہ جبکہ پیپلز پارٹی کے حافظ طارق محمود کے کاغذاتِ نامزدگی جمع ہوئے ۔ٹیکنوکریٹ کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے بیرسٹر افتخار گیلانی جبکہ پیپلز پارٹی کے صاحبزادہ ذوالفقار کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے گئے ۔اوورسیز کشمیری کی نشست پر صرف مسلم لیگ (ن) کے عبدالرحمٰن کے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے گئے۔سکروٹنی کے بعد تمام امیدواروں کے کاغذات نامزدگی درست پائے گئے جس کے بعد اب 24 اگست کو اسمبلی سیکرٹریٹ میں مخصوص نشستوں پر انتخاب ہوگا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
