وزیرِاعظم سے ڈاکٹر مصدق کی ملاقات،ماحولیاتی اقدامات پربریفنگ

وزیرِ اعظم سے ڈاکٹر مصدق ملک کی ملاقات، ماحولیاتی اقدامات اور سفارتی پیشرفت پر بریفنگ

 

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیرِ ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک کی ملاقات، ملاقات میں ڈاکٹر مصدق مسعود ملک نے وزیرِ اعظم کو پاکستان کی جانب سے بھیجے گئے سفارتی وفد کی ملاقاتوں کے حوالے سے بریفنگ دی.

وزیرِ اعظم کا وفد کی جانب سے حالیہ بھارتی بلاجواز عسکری و آبی جارحیت کو دنیا کے سامنے بے نقاب کرنے اور امریکہ و یورپ کے کامیاب سفارتی دورے پر بلاول بھٹو زرداری سمیت وفد کے دیگر ارکان کو خراج تحسین پیش کیا.

ملاقات میں وزارت ماحولیاتی تبدیلی کے تحت حکومت کے ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے بچاؤ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر بھی گفتگو ہوئی.

Comments are closed.