اسرائیل کاوجودعالم اسلام کے دل میں خنجرکی طرح ہے،فاروق حیدر

اسرائیل کا وجود عالم اسلام کے دل میں خنجر کی طرح ہے،فاروق حیدر

 

مظفرآباد (کشمیر ایکسپریس نیوز)سابق وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ اسرائیل کا وجود عالم اسلام کے دل میں خنجر کی طرح ہے ایران پر حملہ کرکہ اس نے دنیا کو تیسری عالمی جنگ کی طرف دھکیل دیا امریکہ کی جانب سے ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قوانین اور ایران کی داخلی خودمختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں عالمی ادارے مکمل طور پر اسرائیل کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں

 

حالیہ جنگ نے ہندوستان اسرائیل کے گٹھ جوڑ کو بے نقاب کردیا قوموں کی دنیا میں عزت اور بقا ناقابل تسخیر دفاع سے ممکن ہے الحمدللہ پاکستان دفاعی محاذ پر نا صرف ناقابل تسخیر ہے بلکہ خطے میں طاقت کے توازن کو برقرار رکھنے میں اس کی فوجی قوت بنیادی عنصر ہے

 

پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کا سہرا نوازشریف کے سر ہے اگر وہ اس وقت جرات نا دکھاتے تو پاکستان کو بھی اس طرح کے سنگین مسائل درپیش آ سکتے تھے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس پر شائع کردہ پوسٹ اور جاری کردہ بیان میں راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ ایران ہمارا ہمسایہ اور برادر ملک ہے مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں ہندوستان نے ایران کے ساتھ دوستی کا جو ڈھونگ رچایا تھا اس کی قلعی ایران سمیت پورے عالم اسلام پر کھل گئی ہے

 

ہندوستان میں اسرائیلی سفیر کا کہنا ہے کہ اسے جتنی حمایت ہندوستان سے ملی پوری دنیا میں کسی جگہ سے نہیں ملی مودی اور نیتین یاہو کی مسلمان دشمن پالیسیوں کا تسلسل بہت عرصہ سے جاری ہے دونوں کی سیاست مسلمانوں کی نسل کشی اور ان کے خلاف متعصبانہ کاروائیوں کے گرد گھومتی ہے

 

اب وقت آگیا ہے کہ امت مسلمہ کو اپنی پالیسیوں کا ازسرنو جائزہ لینا چاہیے اور اس سلسلہ میں ایک متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جاے پاکستان کی سول ملٹری قیادت نے ہندوستان کی جانب سے جارحیت کے بعد جس انداز سے دنیاکے سامنے اپنا نقطہ نظر پیش کیا وہ لائق تحسین ہے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات کے بعد ہندوستان میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے

 

مودی جس مسلے کو دو طرفہ بھی نہیں گردانتا تھا اب وہ عالمی سطح پر اجاگر ہے بلکہ دنیا کی سپر پاور کا صدر بار بار اس کے حل کی بات کررہا ہے جس سے ہندوستان اور بالخصوص مودی کو شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑتا ہے

Comments are closed.